پیران پیر محبوب سبحان یشیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ کی عجیب نصیحت

پیران پیر محبوب سبحانی شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ کی عجیب نصیحت

حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی قدس اللہ سرہ نے اپنے ایک مرید کو خلافت دی اور فرمایا کہ فلاں مقام پر جاکر دین کی تبلیغ و اشاعت کرو چلتے چلتے مرید نے عرض کیا کہ کوئی نصیحت فرمائیے ۔۔۔شیخ نے فرمایا کہ دو باتوں کی نصیحت کرتا ہوں کہ خدائی کا دعویٰ مت کرو اور نبوت کا دعویٰ مت کرو۔۔۔۔
وہ حیران ہوا کہ حضرت میں برسہا برس آپ کی صحبت میں رہا۔۔۔۔ کیا اب بھی یہ احتمال اور خطرہ تھا کہ میں خدائی اور نبوت کا دعویٰ کروں گا۔۔۔۔ فرمایا کہ خدائی اور نبوت کے دعوی کا مطلب سمجھ لو۔۔۔۔ پھر بات کرو۔۔۔۔
خدا کی ذات وہ ہے کہ وہ جو کہہ دے وہی اٹل ہو۔۔۔۔ اس سے اختلاف کبھی نہیں ہوسکتا جو انسان اپنی رائے کو اس درجہ میں پیش کرے کہ وہ اٹل ہو۔۔۔۔ اس کے خلاف نہ ہو سکے کوئی بندہ اپنی رائے پر اتنا اصرار کرے تو اس سے بڑھ کر خدائی کا دعوی کیا ہوگا؟
اور نبی وہ ہے کہ جو زبان سے فرمائے وہ سچی بات ہے کبھی جھوٹ نہیں ہو سکتا جو شخص اپنے قول کے بارے میں کہے کہ یہ اتنی سچی بات ہے کہ اس کے خلاف ہونہیں سکتا وہ در پر دہ گویا نبوت کا مدعی ہے کہ میری بات غلط نہیں ہوسکتی۔۔۔۔ حالانکہ اس کی رائے ہے۔۔۔۔ (خطبات حکیم الاسلام)

Most Viewed Posts

Latest Posts

صحابہ رضی اللہ عنہم معیارِ حق

صحابہ رضی اللہ عنہم معیارِ حق حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں:۔۔’’حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے عقیدہ و عمل کو اپنے عقیدہ و عمل کے ساتھ ضم کر کے انہیں معیار حق فرمایا اور اعلان فرمایا کہ ’’سنن نبوت اور سنن...

read more

اَسلاف کے مسلک پر استقامت

اَسلاف کے مسلک پر استقامت حضرت مولانا سرفراز خان صفدررحمہ اللہ نے حضرت سید نفیس الحسینی رحمہ اللہ کے انتقال پُرملال کے موقع پر جو کلمات ارشاد فرمائے وہ ہم سب کیلئے بالعموم اور سلسلہ نفیسیہ کے احباب کیلئے بالخصوص مینارۂ نور ہیں۔حضرت اقدس سید انور حسین شاہ نفیس رقم کی...

read more

فتویٰ کے معاملے میں خصوصی مذاق کی چند باتیں

فتویٰ کے معاملے میں خصوصی مذاق کی چند باتیں اب میں حضرت والد صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے مذاق فتویٰ کے بارے میں آپ ہی سے سنی ہوئی چند متفرق باتیں عرض کرنا چاہتا ہوں۔۔۔ حضرت والد صاحب رحمۃ اللہ علیہ اکثر فرمایا کرتے تھے کہ محض فقہی کتابوں کی جزئیات یاد کرلینے سے انسان فقیہ...

read more