اہلسنّت و الجماعت حنفی کی وضاحت
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میرے امتیو! میں دو چیزیں چھوڑ کر جارہا ہوں ان پر مضبوطی سے قائم رہو گے تو گمراہ نہیں ہوگے: اللہ کی کتاب اور میری سنت (موطا ص۷۰۲)
قرآن پاک اللہ تعالیٰ کی آخری اور کامل کتاب ہے جو ہر قسم کے شک و شبہ سے پاک ہے اور لفظی الہام یا وحی متلو ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کتاب پر خود اللہ تعالیٰ کے سمجھانے سے اللہ تعالیٰ ہی کی زیر نگرانی عمل کرکے جو عملی نمونہ پیش فرمایا اس کو سنت کہتے ہیںاس سے اہل سنت کو معنی بھی سمجھ آگیا کہ جو لوگ قرآن پاک پر اپنی خود رائی سے نہیں بلکہ رسول اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے عملی نمونے کو سامنے رکھ کر عمل کرتے ہیں وہ اہل سنت کہلاتے ہیں کیونکہ الفاظ قرآن کے ہوں اور نمونہ عمل حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ہو یہی سنت ہے۔
