والجماعت

والجماعت

جس طرح قرآن پاک کو صحیح سمجھنے کے لیے صرف عربی زبان دانی کافی نہیں اس کی صحیح تفسیر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عملی زندگی ہے اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آنیوالی امت کی پوری رہنمائی کے لیے صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی ایک عظیم جماعت تیار فرمائی جنہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نگرانی میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل کیا اور بعد میں آنیوالوں کے لیے یہ حضرات سنت کے عملی نمونے قرار پائے جو نہ صرف یہ کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی نگرانی میں تیار ہوئے بلکہ خداوند قدوس نے بھی مکمل نگرانی فرمائی اور رَضِیَ اللّٰہُ عَنْھُمْ وَرَضُوْا عَنْہُ ( اللہ راضی ہوا ان سے اور وہ راضی ہوئے اس سے ) کا سرٹیفکیٹ عطا فرمایا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تاکیدی حکم دیا کہ علیکم بالجماعۃ اس جماعت کو لازم پکڑو اور جماعت سے کٹنے والے کو شیطان کا لقمہ فرمایا اور اس بکری سے تشبیہ دی جو چرواہے کی نگرانی اور ریوڑ سے نکل کر کسی بھیڑئے کا نوالہ بن جائے۔ (احمد)
شیخ ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: فاھل السنۃ والجماعۃ ھم المتبعون للنص والا جماع (منہاج السنۃ ص ۲۷۲؍ج۳) یعنی اہل سنت وہ لوگ ہیں جو نص (کتاب و سنت) اور اجماع کی تابعداری کرتے ہیں۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

صحابہ رضی اللہ عنہم معیارِ حق

صحابہ رضی اللہ عنہم معیارِ حق حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں:۔۔’’حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے عقیدہ و عمل کو اپنے عقیدہ و عمل کے ساتھ ضم کر کے انہیں معیار حق فرمایا اور اعلان فرمایا کہ ’’سنن نبوت اور سنن...

read more

اَسلاف کے مسلک پر استقامت

اَسلاف کے مسلک پر استقامت حضرت مولانا سرفراز خان صفدررحمہ اللہ نے حضرت سید نفیس الحسینی رحمہ اللہ کے انتقال پُرملال کے موقع پر جو کلمات ارشاد فرمائے وہ ہم سب کیلئے بالعموم اور سلسلہ نفیسیہ کے احباب کیلئے بالخصوص مینارۂ نور ہیں۔حضرت اقدس سید انور حسین شاہ نفیس رقم کی...

read more

فتویٰ کے معاملے میں خصوصی مذاق کی چند باتیں

فتویٰ کے معاملے میں خصوصی مذاق کی چند باتیں اب میں حضرت والد صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے مذاق فتویٰ کے بارے میں آپ ہی سے سنی ہوئی چند متفرق باتیں عرض کرنا چاہتا ہوں۔۔۔ حضرت والد صاحب رحمۃ اللہ علیہ اکثر فرمایا کرتے تھے کہ محض فقہی کتابوں کی جزئیات یاد کرلینے سے انسان فقیہ...

read more