بنیاد سے بد اعتمادی کی سازش
اعتماد کی اس کیفیت کو ختم کرنے کے لئے غیروں نے صحابہ کرام کی عظمت ومحبت ختم کرنے کے لئے کئی حربے آزمائے اور بے اعتمادی پیدا کرنے کے لئے صحابہ کرام کے خلاف غلط فہمیاں پیدا کرنے کی مذموم کوششیں کیں تاکہ صحابہ کرام کی مقدس شخصیات کو متنازعہ بنا کر امت کے دلوں سے ان کی محبت و عظمت اور اعتماد کو ختم کردیا جائے۔ کیونکہ پیغمبر صلی اﷲ علیہ وسلم کی پہلی شاگرد جماعت اور وحی کے پہلے گواہ صحابہ کرام ہی ہیں۔ دین کی حقیقی تشریح و تعبیر انہی کے ذریعے معلوم ہوسکتی ہے۔ اس مقدس جماعت جنہیں بنیاد کی حیثیت حاصل ہے سے اعتماد ختم کردیا جائے تو دین کی عمارت کھڑی ہی نہیں ہوسکتی۔
اعتماد وہ دولت ہے اگر اعتماد کی یہ کیفیت رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم سے اٹھ جائے تو انسان کافر ہوجاتا ہے۔ صحابہ کرام رضی اﷲ تعالیٰ عنہم سے اعتماد اٹھ جائے تو انسان رافضی ہوجاتا ہے اہل بیت سے ختم ہوجائے تو انسان خارجی ہوجاتا ہے اور اگر سلف صالحین یعنی اکابر سے اعتماد اٹھ جائے تو انسان صراط مستقیم سے ہٹ جاتا ہے۔
