کوئی چیز اپنانے سے پہلے
خوب سمجھو کہ ہر چیز ہر معاملے میں‘ اپنے لیے زندگی کا کوئی رخ اختیار کرنے میں کسی بھی تحریک کا حصہ بننے سے پہلے اپنے اکابرو اساتذہ سے مشورہ کرو‘ رہنمائی طلب کرو اور اگر بالفرض تمہاری سمجھ میں ان کی بات نہیں آ رہی ہے تو فی الحال بغیر سمجھے مان لو۔۔ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے آپ کو اور ترقی دے۔۔ ایک وقت ایسا آ جائے گا کہ الحمد للہ تحقیق کی بھی نوبت آ جائے گی۔۔ لیکن اب وقت ’’تقلیدِ محض‘‘کے سوا چارہ کار نہیں۔۔ ایک وقت ایسا بھی آئے گا‘ جوں جوں تم علم کے درجات طے کرو گے‘ تحقیق کے مقام تک پہنچ جائو گے۔۔ ابھی نہیں! ابھی اگر اپنے آپ کو محقق سمجھنا شروع کر دیا‘ اپنے اکابر سے ہٹ کر عمل کرنا شروع کر دیا تو اللہ بچائے بہت خطرات ہیں۔۔ اس لیے اس وقت اپنے آپ کو تقلیدًا اپنے اکابر کے سائے میں کرو۔۔ یہ بڑی اہم نصیحت ہے جو میں آپ سے چلتے چلتے ہی کرنا چاہ رہا تھا۔۔
