اہلسنّت و الجماعت حنفی

اہلسنّت و الجماعت حنفی

مناظر اسلام مولانا محمد امین صفدرؔ اوکاڑوی رحمہ اللہ کی ایک یادگار تقریر جو اہل سنت والجماعت حنفی کے مفہوم اور وضاحت پر مشتمل ہے۔
اس دنیا میں بہت سے دین پائے جاتے ہیں مگر ان میں سچا دین صرف اور صرف اسلام ہے اِنَّ الدِّیْنَ عِنْدَ اللّٰہِ الْاِسْلَامُ (۳:۱۹) بیشک دین جو ہے اللہ کے ہاں سویہی مسلمانی ’’ حکم برداری‘‘ ہے ۔ وَمَنْ یَّبْتَغِ غَیْرَ الْاِسْلَامِ دِیْنًا فَلَنْ یُّقْبَلَ مِنْہُ وَھُوَ فِی الْاٰخِرَۃِ مِنَ الْخٰسِرِیْن (۳: ۸۵) اور جو کوئی چاہے سوائے اسلام کے اور کوئی دین سو اس سے ہرگز قبول نہ ہوگا اور وہ آخرت میں خراب ہے… اسی طرح مسلمانوں میں کئی فرقے ملتے ہیں مگر ان میں نجات پانیوالے صرف اہل سنت والجماعت ہیں رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مَااَنَا عَلَیْہِ وَاَصْحَابِی یعنی نجات وہ پائیںگے جو میرے اور میرے صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے طریقہ پر ہونگے اور فرمایا میری اور میرے خلفاء راشدین کی سنت کو لازم پکڑنا (ترمذی) اور فرمایا جس نے میری سنت سے منہ موڑا وہ مجھ سے نہیں (بخاری) اور ایک روایت میں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تارک سنت کو ملعون فرمایا( مشکوۃ) اوراہل سنت والجماعت کے علاوہ باقی فرقوں کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوزخی فرمایا (ابودائود) حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے آیت کریمہ یَوْمَ تَبْیَضُّ وُجُوْہٌ کی تفسیر پوچھی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جن کے چہرے قیامت کے دن روشن ہوں گے وہ اہل سنت والجماعت ہیں اور حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے بھی یہی ارشاد فرمایا۔ (الدر المنثور ص ۲۳؍۲)
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اہل سنت کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہیں ۔ (الکامل لابن اثیرص ۶۲؍ج۴)

Most Viewed Posts

Latest Posts

صحابہ رضی اللہ عنہم معیارِ حق

صحابہ رضی اللہ عنہم معیارِ حق حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں:۔۔’’حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے عقیدہ و عمل کو اپنے عقیدہ و عمل کے ساتھ ضم کر کے انہیں معیار حق فرمایا اور اعلان فرمایا کہ ’’سنن نبوت اور سنن...

read more

اَسلاف کے مسلک پر استقامت

اَسلاف کے مسلک پر استقامت حضرت مولانا سرفراز خان صفدررحمہ اللہ نے حضرت سید نفیس الحسینی رحمہ اللہ کے انتقال پُرملال کے موقع پر جو کلمات ارشاد فرمائے وہ ہم سب کیلئے بالعموم اور سلسلہ نفیسیہ کے احباب کیلئے بالخصوص مینارۂ نور ہیں۔حضرت اقدس سید انور حسین شاہ نفیس رقم کی...

read more

فتویٰ کے معاملے میں خصوصی مذاق کی چند باتیں

فتویٰ کے معاملے میں خصوصی مذاق کی چند باتیں اب میں حضرت والد صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے مذاق فتویٰ کے بارے میں آپ ہی سے سنی ہوئی چند متفرق باتیں عرض کرنا چاہتا ہوں۔۔۔ حضرت والد صاحب رحمۃ اللہ علیہ اکثر فرمایا کرتے تھے کہ محض فقہی کتابوں کی جزئیات یاد کرلینے سے انسان فقیہ...

read more