میرے خاوند کے دوست نے میرا گھر تباہ کردیا
سعودی عرب کے معروف اخبار’’ المدینہ‘‘ نے اِس قصہ کو نقل کرتے ہوئے لکھا ۔۔۔کہ ایک عورت اپنی روداد بیان کرتے ہوئے کہتی ہے۔۔۔ کہ ہمارے گھر کے نمبر پر ایک نوجوان نے مسلسل فون کرنا شروع کردیا۔۔۔ پہلے پہل تو میں نے اسے سختی سے منع کیا مگروہ باز نہ آیا اور فون کرتا رہا۔۔۔ اُس نے میرے ساتھ ہمدردی کی باتیں شروع کردیں وہ بڑی چالاکی اور دھوکہ دہی سے مجھے قائل کرنے میں کامیاب ہوگیا ۔۔۔کہ وہ میرا ہمدرد ہے پہلے پہل وہ اس وقت فون کرتا تھا۔۔۔ جب میرا خاوند کام پر چلا جاتا تھا مگر کچھ عرصہ کے بعد اس نے مجھے اس وقت فون کرنا شروع کردیا جب میرا خاوند گھر میں موجود ہوتا۔۔۔ میرا خاوند جب ریسیور اٹھاتا وہ فوراً بند کردیتا۔۔۔ میرے شوہر کے دل میں شک پیدا ہوگیا اور ہماری پرسکون زندگی میں زہر گھلنے لگا اور میرا خاوند مجھ سے ناراض رہنے لگا۔۔۔ چند دنوں کے بعد میرے خاوند نے اَپنے ایک مخلص دوست سے مشورہ کیا کہ میری بیوی شاید کسی سے فون پر باتیں کرتی ہے۔۔۔ آپ اِس بارے میں مجھے کیا مشورہ دیتے ہیں۔۔۔ اس کو اپنی زوجیت میں رکھوں یا طلاق دے دوں؟ کیونکہ وہ میرے سمجھانے کے باوجود باز نہیں آتی۔۔۔ اُس نے میرے خاوند سے کہا کہ ہم تو بڑی دیر سے جانتے ہیں کہ آپ کی بیوی محلہ کے فلاں نوجوان سے رابطہ رکھے ہوئے ہے اور اُن کے آپس میں ناجائز مراسم ہیں مگر ہم خاموش تھے اور شرم کے مارے آپ کو کچھ نہیں بتا سکے۔۔۔ میرے خاوند نے کوئی انتہائی قدم اٹھانے سے پہلے اُس نوجوان کا نمبر ٹریس کرنے کیلئے محکمہ سے رابطہ کیا۔۔۔ اگلی بار جب فون آیا اور محکمہ مواصلات نے میرے خاوند کو اس کا فون نمبر دیا تو وہ حیران ہوگیا اور میں خود بھی سکتے میں آگئی کہ یہ نوجوان کوئی اور نہیں۔۔۔ بلکہ میرے خاوند کا دوست تھا جو میرے خاوند کے کان بھر کر مجھے طلاق دلوانا چاہتا تھا اگرچہ میرے خاوند نے مجھے طلاق تو نہیں دی مگر مجھ سے منہ پھیر لیا اور حقیقت میں گھر تباہ ہوگیا۔
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

