میری سہیلی میری طلاق کا سبب بن گئی

میری سہیلی میری طلاق کا سبب بن گئی

’’المدینہ‘‘ اخبار ہی نے ایک اور واقعہ نقل کرتے ہوئے لکھا۔۔۔ کہ یونیورسٹی کی ایک طالبہ کہتی ہے ۔۔۔کہ میری ایک سہیلی مجھ سے میرے خاوند کے بارے میں اکثر سوال کرتی رہتی تھی۔۔۔ جب وہ میرے خاوند کی تصویر دیکھتی تو بہت سی معلومات میرے خاوند کے متعلق حاصل کرتی حتی کہ اپنے پرائیویٹ معاملات بھی ۔
میں نے اُس کو سنا ڈالیـ۔۔۔ اُس نے میرے خاوند کا نمبر حاصل کیا اور اُس سے رابطہ شروع کردیا۔۔۔ میں جب سوئی ہوتی یا اپنے گھر والوں کے ہاں گئی ہوتی تو وہ میرے خاوند سے میری بتائی ہوئی معلومات سے بات شروع کرتی اور پھر وہ دونوں گھنٹوں باتیں کرتے رہتے۔۔۔ آہستہ آہستہ اُس نے میری موجودگی میں بھی فون شروع کردیا۔۔۔ مجھے دھڑکا لگا کہ میرا خاوند تو رات گئے تک جاگنا مناسب نہیں سمجھتا پھر یہ کس سے باتیں کرتا رہتا ہے؟ ایک دن میں نے اپنے خاوند سے پوچھا کہ آپ کو اس وقت کون فون کرتا ہے؟ تو اُس کے چہرے کا رنگ بدل گیا اور وہ کہنے لگا ۔۔۔مجھے کیا پتہ کہ کون ہے؟ میں نے خفیہ طور پر نگرانی شروع کردی۔۔۔ میں نے ایک نیا ٹیلی فون سیٹ خریدا اور اسے اپنے کمرہ میں رکھنے کے بعد گھر کے فون کے ساتھ منسلک کردیا۔۔۔ فون آیا اور میرا خاوند یہ سوچ کر کہ میں اپنے کمرے میں ہوں مصروف گفتگو ہوگیا ۔۔۔میں نے جب ریسیور کان کو لگایا تو میرے پائوں کے نیچے سے زمین نکلنے لگی کہ ٹیلی فون لائن پر میری سہیلی ہی تھی جس کو میں بڑی قدرو منزلت کی نگاہ سے دیکھتی تھی اور اسے اپنی خاص دوست سمجھتی تھی ۔۔۔وہ دونوں اس بات پر ہنس رہے تھے کہ میرا خاوند عنقریب مجھے طلاق دے دے گا اور میری سہیلی سے شادی کرے گا۔۔۔ میں نے یہ ساری گفتگو ریکارڈ کرلی اور اپنے خاوند کو سنائی کیسٹ سن کروہ گھبرا گیا مگر میں خاموش رہی اور سوچ رہی تھی کہ میں نے اپنے پائوں پرخود کلہاڑی ماری ہے کہ اپنے پرائیویٹ معاملات بھی اپنی سہیلی کو بتا دئیے ۔۔۔جن سے اللہ تعالیٰ نے منع کررکھا ہے مگر اب کیا ہوسکتا تھا؟

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more