فون یا ایمان کا خون
یہ سیل فون کا استعمال اتنا بُرا اتنا بُرا کہ مت پوچھو۔۔۔ اس نے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کوگناہ کے راستے پہ ڈال دیا ۔۔۔اور شادی شدہ لوگوں کے گھروں کا سکون لوٹ لیا‘ کہیں خاوند پریشان کہ بیوی فون پر غیر مرد سے باتیں کرتی ہے چوری چھپے باتیں ہو رہی ہیں ۔۔۔خاوند کے گھر سے نکلنے کی دیر کہ اب فون بزی (مصروف) مل رہا ہے اور کئی جگہ غیر شادی شدہ لڑکے اور لڑکیاں ۔۔۔آپس میں ٹیلی فون پر اتنی باتیں کرتے ہیں کہ اُن کو کسی اور کاہوش ہی نہیں ہوتا۔۔۔
نوجوان بچے اور بچیوں کو ٹیلی فون پر ایک دوسرے سے باتیں کرنے سے پرہیز کرنا چاہئے۔۔۔ اول تو گھر میں نوجوان بچی کو ٹیلی فون اٹھانے کی اجازت ہی نہیں ہونی چاہئے۔۔۔ مرد اٹھائیں۔۔۔ مرد نہیں بڑی عورت اٹھائے اور پھر جس کا فون ہے اس کو دے دے ۔۔۔مگر ہم نے تو ایسا بھی دیکھا کہ سارے گھر کے لوگ بیٹھے ہیں ۔۔۔اور کنواری جوان العمر لڑکی وہی فون اٹینڈ کرتی ہے ۔۔۔اب سہیلیوں کے فون بھی آرہے ہیں وہ کئی مرتبہ گھر میں فون ایسے کرتی ہے کہ لڑکی سے بات کررہی ہے ۔۔۔حقیقت میں آگے سے لڑکا بول رہا ہوتا ہے اور وہ صیغہ بھی لڑکی کا استعمال کرتی ہے ۔۔۔تم کیسی ہو؟ تم کیا کررہی ہو؟
ماں باپ کو بے وقوف بنا رہی ہوتی ہے۔۔۔ اور ماں مطمئن ہوتی ہے اچھا ہے اپنی سہیلی سے باتیں کررہی ہے۔۔۔ تو پہلے زمانہ میں شیطان کے پاس جتنے آلات تھے گمراہی کے۔۔۔ سیل فون نے ان آلات میں اور اضافہ کردیا اس کی وہ گمراہی پھیل رہی ہے۔۔۔ زندگیاں برباد ہورہی ہیں ۔۔۔نوجوان بچے بچیاں نہ تو تعلیم میں توجہ دیتے ہیں اور نہ ہی ان کے مستقبل کی زندگی اچھی گزر رہی ہوتی ہے۔
(ٹیلی فون اور موبائل کے شرعی احکام)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

