بچوں کو ادب اور گفتگو کا سلیقہ سکھائیے
ایک صاحب کسی کے یہاں مہمان گئے تو ان کا ایک بیٹا تھا‘ جو نو دس سال کی عمر کا تھا‘ انہوں نے اس کے ذمہ کام لگایا کہ بیٹا! تم اپنے انکل کی مہمان نوازی کرنا‘ خدمت کرنا‘ چنانچہ وہ بچہ ان کو کھانا وقت پہ لا کر پیش کرتا‘ پانی لا کے دیتا‘ ان کے ہاتھ دھلاتا‘ دسترخوان بچھاتا ‘ بچہ اتنا سلیقہ مندتھا کہ یہ اس کے کام کو دیکھ کے بہت حیران ہوتے‘ حتیٰ کہ جب وہ برتن سمیٹتا تو جھٹکنے کی بھی آواز نہیں آتی تھی‘ ان کو نہانا ہوتا تو گرم پانی تیار‘ نہا لیتے تو کپڑا استری ہو کے تیار‘ جب نہا دھوکے کپڑے پہن لیتے تو کھانا دستر خوان پر تیار ‘ یہ بڑے حیران ہوتے کہ اس بچے کو مہمان نوازی کا اتنی چھوٹی عمر میں ماںباپ نے یہ سلیقہ کیسے سکھایا؟ وہ یہ چاہتے تھے کہ میں اس بچے سے ذرا تفصیل پوچھوں لیکن وہ بچہ کسی کام اور مقصد کی خاطر ان کے کمرے میں آتا اور جیسے کام مکمل ہوتا چلا جاتا‘ رکتا ہی نہیں تھا‘ ایک دن انہوں نے ارادہ کیا کہ آج میں اس بچے سے ذرا تفصیلی بات کروں گا تو بچے نے آکے دسترخوان بچھایا اور کھانا لا کے رکھا۔ جب رکھ کے جانے لگا تو انہوں نے اس سے بات چھیڑنی چاہی تو جلدی میں انہوں نے کہا کہ بچے! تم سب سے بڑے ہو؟ حالانکہ ان کے اور بھی بچے تھے‘ جب مہمان نے یوں پوچھا کہ بچے! تم سب سے بڑے ہو؟ تو کہتے ہیں کہ وہ بچہ شرما گیا اور پیچھے ہٹا اور کہنے لگا کہ انکل سچی بات تو یہ ہے کہ اللہ سب سے بڑے ہیں بہن بھائیوں میں میری عمر زیادہ ہے‘ وہ کہتے ہیں کہ بچے کی اس بات نے میرا دل موہ لیا کہ میں نے تو جلد بازی میں یوں کہا کہ بچے تم سب سے بڑے ہو؟ لیکن بچے کی ۔۔دیکھئے کتنی باریک بینی تھی اس کے اندر کہ جواب دیتا ہے کہ انکل! سچی بات یہ ہے کہ اللہ سب سے بڑے ہیں بہن بھائیوں میں میری عمر زیادہ ہے۔۔۔
چنانچہ اسی طرح کا ایک مضمون حدیث مبارک میں بھی آتا ہے کہ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی عمر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دو سال زیادہ تھی ایک روایت میں آتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا کہ کیا تم مجھ سے بڑے ہو؟ تو صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے فوراً جواب دیا کہ انت اعظم و اکبر ‘ وانا اسن آپ بڑے ہیں اور رتبے والے ہیں‘ اور عمر میں میں زیادہ ہوں تو یہ گفتگو کا انداز انسان کے اندر حسن پیدا کرتا ہے۔۔۔
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

