خوف حدّ ِ اعتدال کے اندر مبارک ہے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ یہ بڑی مبارک حالت ہے کہ ہر حالت میں خوف رہے ، اندیشہ رہے ، یہ بڑی دولت ہے مگر قصداً خوف کا اس قدر مراقبہ نہیں کرنا چاہیے جو حدّ ِ اعتدال سے بڑھ جائے ۔ اس میں اندیشہ ہے کہ کہیں مایوسی کی نوبت نہ آجائے ، پھر اس سے تعطل تک نوبت آجاتی ہے ۔ ہر چیز کے خواص جدا جدا ہیں اور ہر چیز کی ایک حد ہے اور حدود پر رہنے کا صرف ایک ہی علاج ہے کہ کسی جاننے والے کے اپنے کو سپرد کردے ، جو وہ کہے اس کا اتباع کرے ۔ بس اسی ہی میں خیر ہے ورنہ قدم قدم پر خطرہ ہے۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۳۱۱)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

