شیخ اور ولی کا فرق
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ بعضے لوگوں کو شیخ اور ولی کا فرق معلوم نہیں۔ ولی کہتے ہیں مقبول کو اگرچہ لٹھ جاہل ہو اور شیخ کہتے ہیں فن دان کو اگرچہ وہ فاسق فاجر ہو۔ ہاں اتنا فرق ضرور ہوگا کہ اگر شیخ متقی ہوگا تو اس کی تعلیم میں برکت ہوگی ، اگر متقی نہ ہوگا برکت نہ ہوگی لیکن چونکہ اکثر لوگوں کو اس کے معنی معلوم نہیں اس لیے شیخ کا ولی ہونا لوازم سے سمجھتے ہیں سو یہ غلطی ہے۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۱۹۸)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

