ذکر کی برکات کے لیے منکرات سے اجتناب ضروری ہے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ ذکر بڑی برکت کی چیز ہے مگر اس کی برکت وہیں تک ہے کہ منکرات سے اجتناب رہے ۔ اگر ایک شخص فرض نماز نہ پڑھے اور نفلیں پڑھے تو ثواب تو ہوگا مگر فرض نہ پڑھنے کا جو گناہ ہے وہ (اس ثواب کو) ضعیف کردے گا ، کوئی نفع ان نفلوں سے ظاہر نہ ہوگا، یعنی یہ کہ اس سے آئندہ اعمال میں قوت نہ ہوگی۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۳۰۹)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

