تکمیل کے بعد شیخ کا دخل تربیت میں نہیں
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ بعد تکمیل کے پھر شیخ کا دخل تربیت میں نہیں رہتا ، نہ حاجت رہتی ہے ۔ خود منجانب اللہ بلا واسطہ اس کی تربیت ہوتی رہتی ہے ۔ طالب شیخ سے مستغنی ہوجاتا ہے ، جیسے مشاطہ بناؤ سنوار کر کے دلہن کو دلہا تک پہنچا دیتی ہے اور اس کے بعد پھر وہاں سے اس کا گزر نہیں ہوتا۔ البتہ شیخ کا جس کی بدولت اس کو یہ وصول الیٰ اللہ میسر ہوا ہے، ہمیشہ ممنون رہنا چاہیے ورنہ ناشکری موجب ِ زوال ہوجاتی ہے۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۱۷۱)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

