۔30 سالہ تحقیقات کا خلاصہ

۔30 سالہ تحقیقات کا خلاصہ

حضرت مولانا مفتی جمیل احمد صاحب تھانوی رحمہ اللہ تحریر فرماتے ہیں:۔
تیس (۳۰) سال سے مجھے خود بھی ذاتی تجربہ یہ ہورہا ہے کہ ہمارے بزرگوں نے جس مسئلہ میں جو نظریہ قائم کیا ہے واقع میں وہی راجح و حق ثابت ہوتا ہے۔ جب خوب مکمل اور گہری تحقیقات کی جاتی ہے تو وہ اس سے سرِمو تجاوز نہیں کر پاتی، پوری تحقیقات کا نچوڑ آخر میں وہی دو لفظی مسئلہ نکلتا آنکھوں سے نظر آجاتا ہے۔ اس وقت ان حضرات کے علم کا لدنی علم ہونا منکشف ہوتا ہے۔ اپنے اس ذاتی تجربہ اور ایسے ہی اور علماء کے اس تجربہ کا یہ نتیجہ دل و دماغ کی تہہ میں جم جانا ضروری ہے کہ جو شخص کسی مسئلہ میں بھی ذرّہ برابر ان سے اختلاف رکھتا ہے وہ یقینا کم نظری یا غلط فہمی یا کسی خارجی اثر میں مبتلا ہے۔
ہم چند لوگوں کا ہی نہیں تمام اُمت کا کم و بیش یہی تجربہ ہے۔
چنانچہ دیوبندی عالم وہی نہیں کہلاتا جو دیوبند کا با شندہ یا تعلیم یافتہ ہو بلکہ ہر وہ عالم دین جو فقۂ حنفی و عقائد کے راجح و قوی ترین مسائل پر عامل اور متقی ہو دیوبندی عالم کہلانے لگا۔دہلی کے شاہ صاحبان لکھنو کے مولانا عبدالحئی اور دوسرے اطراف کے اہل حق علماء جنہوں نے دیوبند کی شکل نہ دیکھی ہوگی علمائے دیوبند کہلائیں گے۔ حق و تحقیق و تقویٰ ان کی ایسی ہیئت بن گیا کہ خود اسی کا نام دیوبندیت بن گیا۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

صحابہ رضی اللہ عنہم معیارِ حق

صحابہ رضی اللہ عنہم معیارِ حق حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں:۔۔’’حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے عقیدہ و عمل کو اپنے عقیدہ و عمل کے ساتھ ضم کر کے انہیں معیار حق فرمایا اور اعلان فرمایا کہ ’’سنن نبوت اور سنن...

read more

اَسلاف کے مسلک پر استقامت

اَسلاف کے مسلک پر استقامت حضرت مولانا سرفراز خان صفدررحمہ اللہ نے حضرت سید نفیس الحسینی رحمہ اللہ کے انتقال پُرملال کے موقع پر جو کلمات ارشاد فرمائے وہ ہم سب کیلئے بالعموم اور سلسلہ نفیسیہ کے احباب کیلئے بالخصوص مینارۂ نور ہیں۔حضرت اقدس سید انور حسین شاہ نفیس رقم کی...

read more

فتویٰ کے معاملے میں خصوصی مذاق کی چند باتیں

فتویٰ کے معاملے میں خصوصی مذاق کی چند باتیں اب میں حضرت والد صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے مذاق فتویٰ کے بارے میں آپ ہی سے سنی ہوئی چند متفرق باتیں عرض کرنا چاہتا ہوں۔۔۔ حضرت والد صاحب رحمۃ اللہ علیہ اکثر فرمایا کرتے تھے کہ محض فقہی کتابوں کی جزئیات یاد کرلینے سے انسان فقیہ...

read more