پہلے کام شروع کرو پھر سہولت ہوگی
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ یہ مرض عام ہوگیا ہے۔ چاہتے یہ ہیں کہ سہولت پہلے ہو اس کے بعد کام شروع کریں ۔ شرائع کی خاصیت یہ ہے کہ پہلے کام شروع کریں اس کے بعد سہولت ہوگی، لوگوں نے اس کا عکس کر رکھا ہے ۔ بڑی چیز اس طریق میں شیخ پر اعتماد ہے ، بدوں اس کے کام چل نہیں سکتا، پھر سہولت کا انتظام کیسا۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۳۰۱)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

