نفع کا مدار مناسبت پر ہے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ اس طریق میں نفع کا مدار مناسبت پر ہے ۔ پہلے مناسبت پیدا کرنے کا انتظام کرنا چاہیے ۔ میں جو لوگوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ کچھ روز یہاں پر آکر قیام کرو اور زمانہ قیام میں مکاتبت مخاطبت نہ ہو، اس کی صرف یہی وجہ ہے کہ مناسبت پیدا ہوجائے ۔ لوگ اس کو بہت ہی سخت شرط بتلاتے ہیں حالانکہ اس کی ہی سخت ضرورت ہے ۔ جب تک یہ نہ ہو مجاہدات، ریاضات، مراقبات، مکاشفات سب بیکار ، کوئی نفع نہ ہوگا۔ ایک مولوی صاحب نے عرض کیا کہ حضرت اگر طبعی مناسبت نہ ہو اور عقلی مناسبت پیدا کر لی جائے ۔ فرمایا کہ کوئی بھی ہو ، مناسبت ہونا چاہیے ، نفع اسی پر موقوف ہے۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۳۰۲)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

