دعا میں دو قسم کی چیزیں
ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ دو قسم کی چیزیں ہیں : (۱) ایک وہ جو بالکل ہمارے اختیار میں نہیں اور (۲) دوسری وہ جن کے اسباب اختیاری ہیں۔ پہلی قسم میں محض دعا پر اکتفاء کرنا چاہیے، جیسے کوئی آفت سماوی ہے، اس کے لیے دعا کافی ہے۔ اور جن کے اسباب اختیار میں ہیں ان کے اندر تدبیر کرو لیکن چونکہ تدبیر کا مؤثر ہونا اختیار سے خارج ہے اس لیے اس کے لیے دعا کرو اور دعا سے اس تدبیر میں برکت ہوجائے گی۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

