خوفِ خدا
جب امیرالمؤمنین حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر نزع کا وقت قریب آیا توآپ نے لوگوں سے فرمایا: ’’ذرا مجھے اُٹھا کے بٹھا دو۔۔۔‘‘ لوگوں نے آپ کے حکم کی تعمیل کی۔۔۔ دیر تک تسبیح و تہلیل میں مشغول رہے، اس کے بعد رو کر خود اپنی ذات کو مخاطب کرکے کہنے لگے ’’اے معاویہ! اب اس بڑھاپے اور شکستگی کے وقت میں تجھے ذکر الٰہی کی سوجھی ہے۔۔۔ اس کی یاد کا اصل اور بہتر وقت تو وہ تھا جب شاخ جوانی تروتازہ تھی۔۔۔‘‘ یہ کہہ کر آپ دھاڑیں مار کر رونے لگے۔۔۔ پھر کہنے لگے اے اللہ! مجھے بوڑھے بدبخت اور سخت دل بندے پر رحم فرما، جتنی لغزشیں اور خطائیں سرزد ہوچکی ہیں معاف کردے، میں بڑا عاجز ہوں اور تیرا حلم بہت وسیع ہے، اپنے فضل و کرم کے ساتھ دربار میں حاضری کا موقع دے۔۔۔ میں تیرے سوا کسی کے اوپر نہ تو اعتماد رکھتا ہوں اور نہ کسی سے کوئی لالچ اور توقع ہے۔۔۔
پھر کہنے لگے: ’’خدا کا خوف کرتے رہنا کیونکہ خوفِ الٰہی مصائب سے محفوظ رکھتا ہے اور جو اس سے نہیں ڈرتا اس کا کوئی مددگار نہیں ہوتا اور دیکھو جب میرا دم نکل جائے تو مجھے اُس کُرتے کا کفن دینا جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے عنایت کیا تھا، میں نے اِسی دن کے لیے اُسے محفوظ کررکھا ہے۔۔۔‘‘ اسی طرح میرے پاس حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ناخنوں کے کچھ تراشے اور موئے مبارک بھی محفوظ ہیں، میری آنکھوں اور منہ میں رکھ دینا، شاید خدا اسی کے طفیل میں مجھے بخش دے، یہ سب وصیتیں فرمانے کے بعد آپ پھر آخر دم تک کچھ نہیں بولے۔۔۔ (احیاء العلوم، استیعاب، ج:۱)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

