خوف خدا وندی

خوف خدا وندی

حضرت ضحاک رحمۃ اللہ علیہ سے مروی ہے کہ حضرت عمرفاروق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کاش میں اپنے گھر والوں کا مینڈھا ہوتا اور جتنا چاہتے مجھے موٹا کرتے حتیٰ کہ جب میں جتنا موٹا ہو سکتا ہو جاتا تو ان کے پسندیدہ لوگ انکے پاس آتے اور وہ میرے بعض حصوں کو بھونتے اور بعض کو لمبے ٹکڑے بنا کر دھوپ میں خشک کرتے پھر وہ سب مجھے کھاتے اور پاخانہ بنا کر نکال دیتے اور میں انسان نہ ہوتا۔
حضرت عبداللہ بن عمر فرماتے ہیں حضرت عمرفاروق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا سر انکی مرض الموت میں میری ران پر تھا تو مجھے فرمایا میرا سر زمین پر رکھ دو، میں نے کہا آپ کو اس سے کیا کہ آپ کا سر میری ران پر ہو یا زمین پر؟ فرمایا اسے زمین پر رکھ دو، میں نے اسے زمین پر رکھا تو فرمایا ہلاکت ہے میری اور میری ماں کی اگر میرے رب نے مجھ پر رحم نہ فرمایاتو۔
حضرت مسودبن مخرمہ فرماتے ہیں جب حضرت عمر بن خطاب رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کو نیز ہ مارا گیا تو فرمایا اللہ کی قسم اگر میرے پاس زمین کے برابر سونا ہو تا تو میں اسے عذاب الٰہی کو دیکھنے سے پہلے اسکے بدلہ میں دیدیتا۔

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more