خوفناک عذاب

خوفناک عذاب

حافظ ابن قیم رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص لوہاری منڈی بغداد میں آیا اور تھوڑی سی پرانی لوہے کی کیلیں بیچ گیا۔۔۔ ان کیلوں کے دو سِرے بنے ہوئے تھے۔۔۔ اس لوہار نے جس نے ان کیلوں کو خریدا تھا جب آگ میں تپا کر نرم کرنا چاہا تو باوجود بڑی سے بڑی ہتھوڑی استعمال کر ڈالنے کے سیدھا نہیں کرسکا ، عاجز آکر اس نے بیچنے والے کو ڈھونڈنا شروع کیا کہ آخر اتنے سخت لوہے کی کیلیں اُسے کہاں سے دستیاب ہوئیں؟ تھوڑی دیر کے بعد ایک دُکان پر وہ آدمی بیٹھا مل گیا، اس سے پوچھا تو اس نے اصل حقیقت بتانے سے گریز کیا، اتنے میں کچھ اور لوگ بھی اسے گھیر کر کھڑے ہوگئے۔۔۔ اس نے اپنے مفر کی کوئی صورت نہ دیکھی تو کہنے لگا کہ ’’میں ان کیلوں کو ایک قبر سے نکال کر لایا ہوں، یہ اس قبر کے مُردے کی ہڈیوں میں جڑی ہوئی تھیں۔۔۔‘‘ اسی کے ساتھ اس نے یہ بھی بتایا کہ میں خود بھی انہیں نکالنے سے عاجز آگیا تھا۔۔۔ آخرکار ایک پتھر سے اس کی ہڈیاں توڑ توڑ کر میں علیحدہ کرسکا۔۔۔ (کتاب الروح)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more