اصلاحِ معاشرت کا خلاصہ
ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
فرمایا کہ حسنِ معاشرت کا تعلق چونکہ عباد کی اذیت وراحت سے ہے اس لئے وہ بھی جزوِ شریعت ہے اور اصلاحِ معاشرت کا خلاصہ یہ ہے کہ کسی کو اذیت نہ پہنچاوے، یعنی اس کی فکر رکھے اور جو اذیت دوسرے کو پہنچتی ہے اس کا سبب ہمیشہ بے فکری ہی ہوتی ہے اور بعض اوقات بے عقلی سے بھی ایسے امور صادر ہوجاتے ہیں مگر فکر کرتا رہے تو غلطیاں کم ہوں گی کماً بھی اور کیفاً بھی اور ظاہر ہے کہ فکر اختیاری چیز ہے پس اس کے ترک کرنے پر ملامت کرنا عین اصلاح ہے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

