روزہ سے متعلق چند غلط مشہور مسئلے
۔۱۔ مشہور ہے کہ ایک روزہ رکھنا اچھا نہیں ، اس مشہور کی کچھ اصل نہیں ہے۔
۔۲۔ عوام میں مشہور ہے کہ جو شخص شش عید کے روزے رکھنا چاہے تو اس کو چاہئے کہ ایک روزہ ضرور عید سے اگلے ہی دن رکھے ورنہ پھر وہ روزے نہ ہوں گے سو یہ بالکل بے اصل بات ہے۔
۔۳۔ بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ نفل روزے کی سحری نہیں ہوتی ، یہ بھی غلط ہے ۔ اس میں فرض و نفل سب روزے برابر ہیں۔
۔۴۔بعض عوام سے سنا گیا ہے کہ نفل روزہ مغرب کی نماز کے بعد افطار کرے سو اس کی بھی کوئی اصل نہیں۔(احکام رمضان ،صفحہ ۱۵۶)۔
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے ہزاروں قیمتی ملفوظات نایاب موتی ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر موجود ہیں ۔ خود بھی پڑھئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دیجئے ۔ یہ اآپکے لئے صدقہ جاریہ ہوگا ۔

