قرآن اور روزہ دونوں روزہ دار کی سفارش کریں گے
ارشاد فرمایا کہ بیہقی کی ایک حدیث میں ہے کہ قرآن اور روزہ دونوں سفارش کریں گے۔ قرآن کہے گا کہ میں نے اس کورات کو سونے نہیں دیا اس لئے میری سفارش قبول فرماکر اس کو بخش دیجئے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ پوری رات بیدار رہے کیونکہ رسول اللہ ﷺ کی یہ عادت نہ تھی بلکہ مطلب یہ ہے کہ بہ نسبت اور دنوں کے کم سونے دیا چنانچہ کلام اللہ میں ہے :۔
کانواقلیلا من الّیل ما یھجعون
۔(ترجمہ: وہ لوگ رات کو بہت کم سوتے تھے)۔
تو زہد و تقویٰ میں کوشش کرو لیکن رسول اللہ ﷺ سے آگے نہ بڑھو ۔ رسول سے آگے نہ بڑھنا یہی کمال ہے۔ پس ساری رات جاگنا ضروری نہیں۔ یہ مضمون قرآن شریف کی تلاوت سے متعلق تھا۔
روزہ کہے گا کہ میں دن میں اسے کھانے پینے سے روکا۔ اس طرح دونوں شفاعت کریں گے۔ اس سے معلوم ہوا کہ رمضان میں صرف روزہ کافی نہیں بلکہ قرآن بھی پڑھا کروجس کا سہل طریقہ اس مہینہ میں تراویح میں قرآن سننا ہے۔ (احکام رمضان ،صفحہ ۱۶۸)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے ہزاروں قیمتی ملفوظات نایاب موتی ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر موجود ہیں ۔ خود بھی پڑھئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دیجئے ۔ یہ اآپکے لئے صدقہ جاریہ ہوگا ۔

