شیخ کی خدمت میں کثرت سے حاضری کی ضرورت بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ ارشاد فرمایا کہ شیخ کی خدمت میں بکثرت حاضر ہونے سے جو بات میسر ہوتی ہے وہ بات کتابیں دیکھنے سے نصیب نہیں ہوسکتی۔ کتاب دیکھنے کے منافع اور ہیں، صحبت کے منافع اور...










