شیخ کی خدمت میں کثرت سے حاضری کی ضرورت
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ شیخ کی خدمت میں بکثرت حاضر ہونے سے جو بات میسر ہوتی ہے وہ بات کتابیں دیکھنے سے نصیب نہیں ہوسکتی۔ کتاب دیکھنے کے منافع اور ہیں، صحبت کے منافع اور ہیں۔ آج کل لوگ ان فَرقوں کو نہیں سمجھتے اس لیے بجائے اتباع کے ہر جگہ اپنی راؤں کو دخل دیتے ہیں جو خود ایک مستقل مرض ہے، جس کا تعلق اسی خود رائی سے ہے ۔ یہ بھی شیخ ہی کو اطلاع کرنے سے اور اس کی بتلائی ہوئی تدابیر پر عمل کرنے سے جا سکتا ہے۔ اس ہی لیے اس راہ میں قدم رکھنے سے پہلے اس کی ضرورت ہے کہ کسی کامل کو تلاش کرے اور اس کا کامل اتباع کرے، بدون اس کے اس راہ میں ہرگز قدم نہ رکھے ورنہ سخت خطرہ ہے۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۲۷۱)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

