نکاح اعلان کے ساتھ کرنا چاہیے بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ ارشاد فرمایا کہ بعض لوگ نفسانی مصلحت سے خفیہ نکاح کر لیتے ہیں جس میں ایک خرابی تو یہ کہ یہ سنت کے تو یقینا خلاف ہے ۔ حدیث میں ہے ’’اعلنواھذا النکاح‘‘ (یعنی نکاح اعلان کے...









