تعلیمات حج اور ملفوظاتِ حکیم الامت

اس کیٹگری میں حضرت حکیم الامت مجدد الملت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے وہ منتخب ملفوظات شامل ہیں جو حج اور اس کی ادائیگی کے حوالے سے ہیں۔ امداد الحجاج ودیگر افادات سے لیا گیا یہ قیمتی انتخاب علمائے کرام کے لئے حکمت پر مشتمل ہے ۔ عوام الناس کے لئے روحانی بصیرت سے بھرپور ہے۔ اور ان ملفوظات کا مطالعہ نہ صرف حاجیوں کے لیے رہنمائی ہے بلکہ عام مسلمانوں کے لیے بھی علم و فہم کا ذریعہ ہے۔
پڑھئے، عمل کیجئے اور شئیر کرنا نہ بھولیے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں دین کی سمجھ، اخلاصِ عمل اور مقبول حج کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

All Posts

حج اصلاح و تربیت کا بھی ذریعہ ہے

حج اصلاح و تربیت کا بھی ذریعہ ہے

حج اصلاح و تربیت کا بھی ذریعہ ہے ارشاد فرمایا کہ حج کے ارکان اور اس کی تعلیم سے جو برکات حاصل ہوتے ہیں ۔(ان میں سے ایک یہ)ہے کہ اس میں انسان کو عملی صورت میں سادگی کے اختیار کرنے اور تکلفات اور تکبر کے چھوڑنے کا سبق دیا جاتا ہے ۔ حج کے سارے ارکان کبر اور بڑائی کے بڑے...

read more
کعبہ کو دیکھ کر رونا کیوں آتا ہے

کعبہ کو دیکھ کر رونا کیوں آتا ہے

کعبہ کو دیکھ کر رونا کیوں آتا ہے ارشاد فرمایا کہ جب مکہ پہنچتے ہیں اور کعبۃ اللہ پر نظر پڑتی ہے تو نظر کے ساتھ ہی آنکھوں سے گھڑوں پانی بہنے لگتا ہے ۔ کیا یہ سب باتیں ہی باتیں ہیں ، کوئی تو چیز ہے جو یوں بے تاب کر ڈالتی ہے ، یہ رونا نہ معلوم خوشی کا ہے یا غم کا، کچھ...

read more
حج حق تعالیٰ سے عشق و محبت کا ایک ذریعہ ہے

حج حق تعالیٰ سے عشق و محبت کا ایک ذریعہ ہے

حج حق تعالیٰ سے عشق و محبت کا ایک ذریعہ ہے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے ایک عبادت حج کی مقرر فرمائی جس کی بِنا یہ ہے کہ چونکہ بغیر حال کے قال بیکار ہے ، دل پر بھی چرکہ (چوٹ) لگانے کی ضرورت تھی، اس لئے عشق و محبت کی دل پر چوٹ لگانے کے لئے یہ ایک عبادت ایسی بھی مشروع...

read more
حج کی مثال شہادت کی سی ہے

حج کی مثال شہادت کی سی ہے

حج کی مثال شہادت کی سی ہے ارشاد فرمایا کہ حج کی مثال شہادت جیسی ہے۔ شہید بھی جنت میں یہ تمنا کرے گا کہ میں دوبارہ دنیا میں جاؤں اور خدا کے راستہ میں بار بار شہید ہوں ۔ بھلا اور تو اور حضور ﷺ جیسے کامل بھی بار بار شہادت کی تمنا فرماتے تھے ۔ چنانچہ حدیث شریف میں...

read more
حق تعالیٰ کا احسان ہے کہ اس نے حج میں بھی تجارت کی اجازت دے دی

حق تعالیٰ کا احسان ہے کہ اس نے حج میں بھی تجارت کی اجازت دے دی

حق تعالیٰ کا احسان ہے کہ اس نے حج میںبھی تجارت کی اجازت دے دی ارشاد فرمایا کہ حق تعالیٰ کی کتنی بڑی رحمت ہے کہ اپنے خاص دربار کی زیارت کو آتے ہوئے بھی یعنی حج کے سفر میں تجارت کی اجازت دے دی ۔ بھلا اگر تم کسی بادشاہ یا ادنیٰ حاکم سے ملنے جاؤ اور ساتھ ہی تجارتی مال...

read more
یہ خیال غلط ہے کہ آج کل حلال آمدنی کہاں

یہ خیال غلط ہے کہ آج کل حلال آمدنی کہاں

یہ خیال غلط ہے کہ آج کل حلال آمدنی کہاں ارشاد فرمایا کہ شاید کسی کو یہ خیال ہو کہ آج کل تو اکثر آمدنیاں حرام ہی ہیں پھر کسی کا بھی حج مقبول نہ ہوگا سو یہ بالکل غلط ہے ۔ وہی فقہاء جو رحمت ِ عالم ہیں ، ان سے پوچھو دریافت کرو ، جو آمدنی ان کے فتوے سے جائز اور حلال...

read more
حرام مال میں بھی حج واجب ہے گو اس کا حج قبول نہ ہوگا

حرام مال میں بھی حج واجب ہے گو اس کا حج قبول نہ ہوگا

حرام مال میں بھی حج واجب ہے گو اس کا حج قبول نہ ہوگا ارشاد فرمایا کہ بعض اوقات ایک شخص کے پاس حرام مال اتنی مقدار میں جمع ہوجاتا ہے کہ حج کو کافی ہوجائے مگر یہ سمجھتا ہے کہ یہ تو مالِ حرام ہے ، اس کا حج میں خرچ کرنا اور بھی زیادہ برا ہے اور حلال مال میرے پاس اس قدر ہے...

read more
ایسی تدبیر جس سے سفر حج کی اور وہاں کی تکلیفوں کا احساس نہ ہو

ایسی تدبیر جس سے سفر حج کی اور وہاں کی تکلیفوں کا احساس نہ ہو

ایسی تدبیر جس سے سفر حج کی اور وہاں کی تکلیفوں کا احساس نہ ہو ارشاد فرمایا کہ اگر پہلے ہی سے یہ سمجھ لیا جائے کہ یہ سفر آخرت کا سفر ہے پھر کوئی کلفت معلوم نہ ہو۔ اور واقعی یہ سفر سفرِ آخرت کے مشابہ ہے کہ اپنے گھر بار زمین جائداد وغیرہ کو چھوڑ کر اقرباء(اور گھر...

read more
سفر حج کی تکلیفیں خوشی خوشی برداشت کرنی چاہئیں

سفر حج کی تکلیفیں خوشی خوشی برداشت کرنی چاہئیں

سفر حج کی تکلیفیں خوشی خوشی برداشت کرنی چاہئیں ارشاد فرمایا کہ سفر حج میں اگر کچھ کلفت بھی آئے تو(یہ سوچو کہ) اس میں ثواب کس قدر ہے ۔ جب یہاں دنیا کے واسطے سفر کی تکلیفیں برداشت کی جاتی ہیں تو خدا اور رسول کی رضا کے لیے اگر ذرا سی تکلیف پیش بھی آجائے تو کیا مضائقہ...

read more
حج کے سلسلہ میں مالداروں کی کوتاہی اور خواہ مخواہ کے عذر

حج کے سلسلہ میں مالداروں کی کوتاہی اور خواہ مخواہ کے عذر

حج کے سلسلہ میں مالداروں کی کوتاہی اور خواہ مخواہ کے عذر ارشاد فرمایا کہ رؤساء و مالدار اکثر حج میں کوتاہی کرتے ہیں۔ کوئی اپنے کاروبار کا بہانہ کرتا ہے ، کوئی سمندر(یا ہوائی سفر) سے خوف کھاتا ہے ، کوئی بدوؤں (لٹیروں اور اغوا کرنے والوں) کو ملک الموت سمجھتا ہے۔...

read more

Most Viewed Posts