قیامت کا دھڑکا

قیامت کا دھڑکا

ایک شخص تھے جن کی کنیت دینار العیار نام سے زیادہ مشہور تھی۔۔۔ یہ ہمیشہ فسق و فجور میں گرفتار رہتے تھے مگر ان کی والدہ بہت ہی پارسا اور خدا رسیدہ بزرگ تھیں۔۔۔ ایک دن اتفاق سے دینار العیار کسی قبرستان کی طرف جا نکلے۔۔۔ وہاں انہیں کچھ ہڈیاں دکھائی دیں، یہ ہڈیاں اس قدر بوسیدہ ہوچکی تھیں کہ جہاں سے بھی چھوا جاتا الگ ہو جاتی تھیں۔۔۔ اس منظر کے سامنے آتے ہی ان کے دماغ میں ایک زبردست انقلاب برپا ہوگیا، لرز اُٹھے، تھر تھر کانپنے لگے کہ ایک نہ ایک دن اپنا بھی یہی حشر ہونے والا ہے، بے ساختہ سجدے میں گرگئے اور توبہ و استغفار کرنے لگے، اس کے بعد جب گھر آئے تو بے کلی اور بڑھی یہاں تک کہ توبہ کرتے کرتے چند روز کے اندر وہ بالکل نڈھال ہوگئے۔۔۔ ہرچند ماں نے اور عزیزوں، دوستوں نے سمجھانے کی بھی کوشش کی مگر انہیں قیامت کے دن حضرت حق کے سامنے پیشی، جواب و سوال اور عذاب دوزخ کے خوف نے ہلاک ہی کرکے چھوڑا۔۔۔
ان کا دم ٹوٹتے ہی شہر میں ان الفاظ کے ساتھ ڈھنڈورا پٹا ’’اے لوگو! آؤایک ایسے شخص کی نماز جنازہ پڑھ لو جو فقط دُنیا کی بے ثباتی اور خدا کے ڈر سے فنا کے گھاٹ اُتر گیا ہے۔۔۔‘‘۔
تجہیز و تکفین کے بعد پہلی ہی شب میں ان کے ایک دوست نے انہیں خواب میں دیکھا کہ وہ نہایت سبزرنگ کے قیمتی کپڑے پہنے ہوئے جنت کے باغوں میں ٹہل رہے ہیں، اپنے دوست کو دیکھتے ہی کہنے لگے: ’’پروردگارنے مجھ پر رحم فرمایا۔۔۔ پوچھ گچھ کے بعد میرے سارے گناہ معاف ہوگئے اور عزت کے ساتھ جنت میں داخلہ مل گیا ہے۔۔۔‘‘اسی کے ساتھ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ میری یہ سب کیفیت میری والدہ سے بھی جاکر بیان کردینا۔۔۔ (المستطرف)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more