عقل کی فضیلت اور سالک ومجذوب میں فرقِ مراتب

عقل کی فضیلت اور سالک ومجذوب میں فرقِ مراتب

بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ

ارشاد فرمایا کہ عقل حق تعالیٰ کی ایک بڑی نعمت ہے مگر اس کے استعمال کے بھی کچھ حدود ہیں، حد سے تجاوز کرنے میں بجائے نعمت کے زحمت ہوجاتی ہے اور اس عقل ہی کی بدولت مجذوب سے سالک کا مرتبہ بڑا ہے ۔ میرے سامنے ایک مرید نے اپنے بدعتی جاہل پیر سے مسئلہ پوچھا تھا کہ مجذوب افضل ہے یا سالک؟ پیر نے جواب دیا کہ اس کا جواب اسی (بات) سے معلوم کرلو کہ شریعت نے شراب کو اس لیے حرام کر دیا ہے کہ وہ عقل کو زائل کرتی ہے سو اب عقل کے شرف کے اور سالک و مجذوب کے عاقل و غیر عاقل ہونے کو سوچ لو۔ بیچارے پیر تو بدعتی جاہل مگر بات کام کی کہی۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۳۱۴)

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

Most Viewed Posts

Latest Posts

دو لفظوں میں جملہ اخلاقِ رذیلہ کا علاج

دو لفظوں میں جملہ اخلاقِ رذیلہ کا علاج بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ ارشاد فرمایا کہ مجھے طریق میں اس کا بہت خیال رہتا ہے کہ ایسی مختصر بات بتلائی جائے جو سب باتوں کو حاوی ہو چنانچہ ایک دفعہ میں نے اخلاقِ رذیلہ کا علاج دو لفظوں...

read more

سلوک کے طریق میں وساوس کا آنا بڑی نعمت ہے

سلوک کے طریق میں وساوس کا آنا بڑی نعمت ہے بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ ارشاد فرمایا کہ سلوک کے طریق میں وساوس کا آنا بڑی رحمت کی چیز ہے کہ یہاں ایک دفعہ فیصلہ ہو جاتا ہے ، پھر مطمئن ہو جاتا ہے ورنہ بعض دفعہ وساوس موت کے وقت...

read more

باطنی امراض کے علاج کے لیے خداداد بصیرت

باطنی امراض کے علاج کے لیے خداداد بصیرت بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ طالبین سلوک میں سے ایک شخص نے خط لکھا کہ مجھ میں کبر بہت ہے اور فرمایا کہ مجھے بھی محسوس ہوا کہ واقعی کبر ہے ، ان کا یہ احساس غلط نہیں۔ میں نے ان کے لیے یہ...

read more