مبتدی کو مختلف بزرگوں کے پاس بیٹھنا مناسب نہیں
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ مبتدی کو مختلف اہلِ حق کے پاس بیٹھنا بھی مضر ہے چہ جائیکہ اہلِ باطل یا اہلِ بدعت کے پاس بیٹھے، ہاں اگر اہلِ حق کا مذاق متحد ہو تو مضائقہ نہیں۔ جن کے مذاق متحد نہیں ، میں اپنے لوگوں کو ایسے بزرگوں کے پاس بیٹھنے سے بھی منع کرتا ہوں، چاہے وہ اپنے ہی بزرگوں میں سے کیوں نہ ہوں ۔ نہ اس لیے کہ یہ معصیت ہے بلکہ اس لیے کہ اس میں طالب کا قلب مشوش ہوجاتا ہے۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۳۰۲)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

