بغیر اہتمام کے حاصل ہونے والے سامانِ تنعم کے قبول کرنے سے انکار نہ کرنا چاہئے

بغیر اہتمام کے حاصل ہونے والے سامانِ تنعم کے قبول کرنے سے انکار نہ کرنا چاہئے

مقالاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ حضرت ایوب علیہ السلام کپڑے اتارے ہوئے غسل کر رہے تھے۔ اسی حالت میں ان پر سونے کا ٹڈی دل برسنا شروع ہوا (ظاہر میں یہ معلوم ہوتا ہے کہ سونے کے ٹکڑے بشکل ٹڈی کے تھے، جاندار ٹڈی سونے کی نہ تھی، گو داخل تحت القدرت(یعنی اللہ تعالیٰ کو اس پر بھی قدرت ہے)یہ بھی ہے) سو ایوب علیہ السلام اپنے کپڑے میں لپ بھر بھر کر جمع کرنے لگے۔ پروردگار نے ان کو پکارا کہ ایوب! کیا ہم تم کو (پہلے سے بہت سا مال و متاع دےکر) اس چیز سے جو اس وقت تمہارے پیش نظر ہے مستغنی نہیں کرچکے ہیں؟ عرض کیا بیشک لیکن آپ کے تبرک سے مجھ کو استغنا نہیں ہوسکتا۔ (بخاری، نسائی)

فائدہ: عارفین کاملین کی عادت ہے کہ اگر منجانب اللہ ان کو سامان تنعم (آرام و آسائش کی اشیاء) کا میسر ہوجائے اور ظاہراً کسی فتنہ کا احتمال نہ ہو تو منسوب الى المنعم سمجھ کر(یعنی نعمت دینے والے حق تعالیٰ کی عطا جان کر) اس کے قبول اور استعمال میں مضائقہ نہیں کرتے۔ یہ حدیث اس کی ظاہراً دلیل ہے، البتہ اس کا اہتمام ہے کہ مابعد حصول (یعنی نعمت کے حاصل ہونے کے بعد) کے اس میں انہماک نہیں کرتے۔

نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

جس پر تم نے احسان کیا ہے اس کے بھی شر سے بچو

جس پر تم نے احسان کیا ہے اس کے بھی شر سے بچو ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کہ کثرتِ اختلاط سے باہم دوستی ہوجاتی ہے جس میں بعض دفعہ اپنے راز دوسرے پر ظاہر ہوجاتے ہیں۔ پھر یہ دوست اپنے دوسرے دوستوں پر ان...

read more

دوستی و دشمنی میں اعتدال کا حکم

دوستی و دشمنی میں اعتدال کا حکم ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کہ اتحاد و اتفاق میں اس کی ضرورت ہے کہ اتنا اختلاط بھی نہ ہو کہ اپنے خاص اسرار (راز کی باتیں) دوسروں سے ظاہر کر دے کیونکہ ممکن ہے کہ کسی وقت...

read more

مخلوق کو دیکھ کر عمل نہ کرنا بھی ریاء ہے

مخلوق کو دیکھ کر عمل نہ کرنا بھی ریاء ہے ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کہ حضرت حاجی امداد اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا ارشاد ہے کہ جیسے مخلوق کو دکھانے کے لئے عمل کرنا ریاء ہے، اسی طرح ان کے دیکھنے کی وجہ سے...

read more