رمضان کے عشرہ اخیرہ خاص کر ستائیسویں رات میں ضرور بیدار رہنا چاہئے

رمضان کے عشرہ اخیرہ خاص کر ستائیسویں رات میں ضرور بیدار رہنا چاہئے

ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ

ارشاد فرمایا کہ رمضان کے عشرہ اخیرہ میں تو ضرور ہی بیدار رہنا اور عبادت کرنا چاہئے کیونکہ ان راتوں میں شبِ قدر کا ہونا اغلب ہے اور اگر کوئی شخص نہایت ہی کمزور اور کم ہمت ہو تو خیر وہ ستائیسویں رات کوضرور ہی بیدار رہے کہ وہ شب اکثر شبِ قدر ہوتی ہے اور میں کہتا ہوں کہ اگر اتفاق سے وہ رات شبِ قدر نہ بھی ہوئی تو تم نے بہ گمانِ شبِ قدر اس میں عبادت کی تو ان شاء اللہ تعالیٰ تم کو شبِ قدر ہی کا ثواب عطا ہوگا۔ اور یہ کوئی گھڑی ہوئی بات نہیں ہے، حدیث میں اس کی اصل ہے۔ حضور ﷺ ارشاد فرماتے ہیں *انما لاعمال بالنیات* (ترجمہ: تمام عملوں کا ثواب نیتوں سے ہی ہوتا ہے)۔ پھر ممکن ہے کہ اس کلیہ سے کسی کی تشفی نہ ہو تو دوسری حدیث موجود ہے *الصوم يـوم تــصــومـون والفطر يوم تفطرون والا اضحــی يـوم تضحون* (ترجمہ : روزہ اس دن ہے جب تم لوگ روزہ رکھتے ہو اور فطر اسی دن ہے جس دن تم افطار کرتے ہو اور اضحی اس دن ہے جب تم اضحیہ کرتے ہو یعنی قربانی کرتے ہو) جس کے معنی یہ ہیں کہ اگر ایک شخص نے نہایت کوشش سے رمضان کے چاند کی تحقیق کی اور اس تحقیق کی بناء پر روزے رکھنے شروع کر دیئے اور اس کی بناء پر عید کر لی۔ اسی طرح عید الضحی میں بھی کیا اور چند دنوں کے بعد معلوم ہوا کہ تینوں تحقیق خلافِ واقع تھیں تو اس صورت میں دل شکستہ نہ ہونا چاہئے بلکہ جس دن روزہ رکھا وہی دن عند اللہ باعتبار قبولِ روزہ کا تھا اور جس دن عید کی وہی دن عید کا تھا یعنی روزہ اور عید دونوں مقبول ہیں۔ پس اسی طرح میں کہتا ہوں کہ اگر شبِ قدر کی نیت سے عبادت ہوئی ہے اور اتفاق سے وہ شبِ قدر نہ ہوئی تو ثواب شبِ قدر کا مل جاوے گا۔ صاحبو! اس تقریر کے بعد تو بہت ہی آسان معاملہ ہوگیا۔ اب بھی اگر ہمت نہ کی جاوے تو غضب ہے۔

نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

جس پر تم نے احسان کیا ہے اس کے بھی شر سے بچو

جس پر تم نے احسان کیا ہے اس کے بھی شر سے بچو ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کہ کثرتِ اختلاط سے باہم دوستی ہوجاتی ہے جس میں بعض دفعہ اپنے راز دوسرے پر ظاہر ہوجاتے ہیں۔ پھر یہ دوست اپنے دوسرے دوستوں پر ان...

read more

دوستی و دشمنی میں اعتدال کا حکم

دوستی و دشمنی میں اعتدال کا حکم ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کہ اتحاد و اتفاق میں اس کی ضرورت ہے کہ اتنا اختلاط بھی نہ ہو کہ اپنے خاص اسرار (راز کی باتیں) دوسروں سے ظاہر کر دے کیونکہ ممکن ہے کہ کسی وقت...

read more

مخلوق کو دیکھ کر عمل نہ کرنا بھی ریاء ہے

مخلوق کو دیکھ کر عمل نہ کرنا بھی ریاء ہے ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کہ حضرت حاجی امداد اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا ارشاد ہے کہ جیسے مخلوق کو دکھانے کے لئے عمل کرنا ریاء ہے، اسی طرح ان کے دیکھنے کی وجہ سے...

read more