یہ ہے میرا اعزاز کہ میں کچھ بھی نہیں ہوں
ملفوظاتِ حکیم الامت مجدالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی رحمتہ اللہ علیہ کا ارشاد ہے کہ اگر کسی کو ساری عمر کی محنت و کوشش کے بعد یہ معلوم ہوجائے کہ مجھ کو کچھ حاصل نہیں ہوا تو اس کو سب کچھ حاصل ہوگیا۔حضرت مولانا محمود حسن صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا قول ہے کہ ہم کو ساری عمر کے پڑھنے پڑھانے کے بعد اپنے جہل کا علم ہو گیا۔ حضرت میں تو یہ کہتا ہوں کہ اگر مقامات طے بھی ہوگئے تو ان کے طے ہونے میں وہ حظ نہیں جتنا اس سمجھنے میں ہے کہ ہم نے ابھی کچھ بھی راستہ پتہ نہیں کیا ، گویا تیلی کے بیل کی طرح ہے کہ سارا چکر کاٹنے کے بعد میں بھی وہ جہاں پہلے تھا وہیں رہتا ہے۔ وہ چکر تو کاٹتا ہے مگر رہتا ہے وہیں، تو اس سمجھنے میں بھی حظ ہے کہ ہم ابھی تک وہیں ہیں، کچھ ترقی نہیں کی اور یہ حظ ہے انکسار اور افتقار اور عجز اور عبدیت کا۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ عبدالمتین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

