اہل باطل اور ان سے منسلکہ چیزوں میں ظلمت ہوتی ہے
ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ اہل باطل کی صحبت میں تو ظلمت ہوتی ہی ہے ان کی مَس کی ہوئی (چھوئی ہوئی) چیزوں میں بھی ظلمت ہوتی ہے۔ حضرت شاہ غلام علی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی مجلس میں ایک شخص آیا ۔ فوراً شاہ صاحب نے فرمایا کہ کیا تمہارے پاس کوئی معقول کی کتاب ہے؟ اس شخص نے کہا کہ جی ہاں میرے پاس شفاء ہے۔ حضرت نے فرمایا کہ فوراً اس کو علیحدہ کرو، تمام مجلس ظلمت سے بھر گئی۔ ایک صاحب فرماتے تھے کہ بد دین کی کتاب خواہ وہ بددینی کی نہ ہو مگر پھر بھی اس مصنف کے قلب کی ظلمت دیکھنے والے کے دل میں اس کتاب کے الفاظ کے ذریعہ سے پہنچتی ہے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ عبدالمتین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

