شبِ قدر میں نیند کے دفعیہ کی ترکیب
فرمایا کہ شبِ قدر میں نیند نہ آنے کی ترکیب یہ ہے کہ متفرق اعمال شروع کر دئے جاویں تاکہ توجہ منقسم رہے۔ کچھ دیر نوافل پڑھ لئے پھر تلاوت کر لی۔ پھر ذکر کرنے لگے پھر وعظ شروع کردیا یا وعظ سننے لگے ۔ اگر تجدید نشاط کے لئے بیچ بیچ میں تھوڑی بات بھی کرلے تو مضائقہ نہیں جیسے حضور ﷺ حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا سے باتیں کرلیتے تھے۔یہاں باتیں مقصود نہ تھیں بلکہ طبیعت کی تازگی کے لئے ایسا فرماتے۔ اسی طرح نفس کو خوش رکھ کرجاگے اور اگر تکان ایسا ہوجاوے کہ نیند سے بے قابو ہوجاوے تو سورہے کیونکہ ارشاد ہے فلیرقد ۔ ایسی حالت میں سونے ہی میں فضیلت ہے ۔ بہر حال عبدیت مطلوب ہے خواہ سونے میں ہو یا جاگنے میں ۔ اپنے کو خدا کے سپرد کردے ۔ جیسا حکم ہو وہی کرے۔ اتباعِ نفس کے لئے کچھ نہ کرے ۔ یہی عبدیت ہے۔ ( ملفوظاتِ کمالاتِ اشرفیہ، جلد۲۳،صفحہ ۱۷۹)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے ہزاروں قیمتی ملفوظات نایاب موتی ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر موجود ہیں ۔ خود بھی پڑھئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دیجئے ۔ یہ اآپکے لئے صدقہ جاریہ ہوگا ۔

