پیشگی زکوۃ دینے میں حکمت
ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ شریعت نے کئی سال پیشگی زکوۃ ادا کرنے کو بھی جائز کہا ہے۔ اس میں گو رقمِ کثیر کا نکالنا گراں ہوگا لیکن بہت بڑا آرام یہ ہے کہ پانچ سال تک بےفکری ہوجائے گی۔ دوسرے یہ کہ مال مزکی ہوجاتا ہے۔ تیسرے یہ کہ اگر مال تلف بھی ہو جائے تو اتنی مقدار زکوۃ جو پہلے دے دی گئی وہ تلف ہونے سے بچ گئی اور ثواب کا ذخیرہ ہوگیا ۔ چوتھے یہ کہ غریب مسلمان بھائیوں کے کام میں معین ہوگیا۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

