پیری مریدی کا فائدہ
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ اس دینی تعلق میں دونوں کا فائدہ ہے ۔ اگر مرید گڑبڑ میں پھنس گیا تو پیر مدد کرے گا اور اگر پیر پھنس گیا تو مرید مدد کرے گا ۔ ہمارے حضرت حاجی امداد اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ اس تعلق کی مصلحت میں فرمایا کرتے تھے کہ اگر پیر مرحوم ہوگا تو مرید کو جنت میں لے جائے گا اور مرید مرحوم ہوگا تو پیر کو جنت میں لے جائے گا اور مغضوب میں یہ احتمال نہیں کہ وہ مرحوم کو لے جائے گا کیونکہ سبقت رحمتی علٰی غضبی ۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۳۶)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

