استعداد کتنے دنوں میں پیدا ہوتی ہے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ایک مولوی صاحب نے سوال کیا کہ حضرت ! استعداد کتنے دنوں میں پیدا ہو سکتی ہے؟ارشاد فرمایا کہ قد مختلف ہوتے ہیں ، بچپن میں قد پستہ ہوتا ہے ، رفتہ رفتہ بڑھتا ہے ۔ کیا کوئی یہ بتلا سکتا ہے کہ اس قدر قد کتنے دنوں میں ہوجائے گا ، نہیں بتلا سکتا۔ اس فکر ہی میں آدمی کیوں پڑے اور فی کل واد یھیمون (وہ شاعر لوگ خیالی مضامین کے ہر میدان میں حیران پھر رہے ہیں) کا مصداق کیوں بنے۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۳۶)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

