مسئلہ اختیاری و غیر اختیاری
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ اس طریق میں دشواری اسی وقت تک ہے جب تک اس کی حقیقت سے بے خبری ہے۔ حقیقت معلوم ہوجانے کے بعد پھر اس سے زیادہ سہل اور آسان کوئی چیز نظر نہیں آتی۔ لوگوں نے فن نہ معلوم ہونے کی وجہ سے اس کو ہوّا بنا رکھا ہے اور ایسی بری طرح تصوف کو پیش کیا ہے کہ بجائے رغبت کے لوگوں کو وحشت ہوگئی حالانکہ تصوف صرف ایک مسئلہ پر ختم ہے ۔ عمل ایک اختیاری ہے ، ایک غیر اختیاری۔ اختیاری کو لے کر غیر اختیاری کے درپے نہ ہو۔بس یہ ایک چھوٹی اور مختصر سی بات ہے۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۱۴۲)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

