مختلف ممالک کی کہاوتیں (313)۔
یہ دنیا کے مختلف ممالک کے بہترین کہاوتیں ہیں:
“جو اپنے پڑوسی کا گھر ہلاتا ہے، اس کا اپنا گھر گرجاتا ہے” (سوئس کہاوت)
“اگر کوئی شخص پیٹ بھر کر کھا لے تو اسے روٹی کا ذائقہ محسوس نہیں ہوتا” (اسکاٹ لینڈ کہاوت)
“اگر مسکرانا نہیں جانتے تو دکان نہ کھولو” (چینی)
اچھی شکل سب سے مضبوط سفارش ہے (انگلش )
“نیکی کرنا احسان فراموش کے ساتھ ایسا ہے جیسے سمندر میں عطر ڈالنا” (پولینڈ کہاوت)
“اگر تم کسی قوم کی ترقی دیکھنا چاہتے ہو تو اس کی عورتوں کو دیکھو” (فرانسیسی کہاوت)
“ہم اکثر چیزوں کو ان کی حقیقت سے مختلف دیکھتے ہیں کیونکہ ہم صرف عنوان پڑھنے پر اکتفا کرتے ہیں” (امریکی کہاوت)
“دوسروں کی غلطیاں ہمیشہ ہماری غلطیوں سے زیادہ واضح ہوتی ہیں” (روسی کہاوت)
“خود پسندی جہالت کی پیداوار ہے” (اسپین )
“پانچ سال تک بچے کو شہزادہ بناؤ، دس سال تک غلام کیطرح اور اسکے بعد دوست بن جاؤ” (ہندی )
“میرے خاندان نے مجھے بولنا سکھایا، اور لوگوں نے مجھے خاموش رہنا سکھایا” (چیکوسلوواک )
“جو لوگوں کو علم کی نظر سے دیکھتا ہے ان سے نفرت کرتا ہے؛ اور جو انہیں حقیقت کی نظر سے دیکھتا ہے انہیں معاف کرتا ہے” (اطالوی کہاوت)
“اے انسان، موت کو نہ بھولو کیونکہ یہ تمہیں نہیں بھولے گی” (ترکی کہاوت)
“انتقام کی لذت ایک لمحے کی ہے، مگر معافی کا سکون ہمیشہ کے لئے رہتا ہے” (اسپین کہاوت)
“محبت اور خوشبو کو چھپایا نہیں جا سکتا” (چینی )
“جس کی جیب خالی ہو، اسے اپنی زبان کو میٹھا بنانا چاہیے” (ملائیشیائی کہاوت)
“پانی کے چھوٹے قطرے بھی ندی بنا سکتے ہیں” (جاپانی کہاوت)
“اللہ پرندوں کو رزق دیتا ہے مگر انہیں اسے پانے کے لیے پرواز کرنا پڑتا ہے” (ہالینڈ کہاوت)
“محبت تب تک باقی رہتی ہے جب تک پیسہ ہوتا ہے” (فرانسیسی کہاوت)
“جو اپنے دوست کو قرض دیتا ہے، وہ دونوں کو کھو دیتا ہے” (فرانسیسی کہاوت)
“جس کی پشت پر تنکا ہوتا ہے، وہ ہمیشہ آگ سے ڈرتا ہے” (فرانسیسی کہاوت)
“جس نے منزل تک پہنچنے کا عزم کر لیا، اس نے ہر رکاوٹ کو معمولی سمجھا” (فرانسیسی کہاوت)
منقول
نوٹ : یہ ’’آج کی بات‘‘ ایک بہت ہی مفید سلسلہ ہے جس میں حذیفہ محمد اسحاق کی طرف سے مشاھدات،خیالات اور تجربات پر مبنی ایک تحریر ہوتی ہے ۔ یہ تحریر ہماری ویب سائٹ
Visit https://readngrow.online/ for FREE Knowledge and Islamic spiritual development.
پر مستقل شائع ہوتی ہے ۔ ہر تحریر کے عنوان کے آگے ایک نمبر نمایاں ہوتا ہے ۔ جس اسکی قسط کو ظاہر کرتا ہے کہ یہ کون سی قسط ہے ۔ پچھلی قسطیں بھی ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ۔ اگر کوئی پیغام یا نصیحت یا تحریر آپکو پسند آتی ہے تو شئیر ضرور کریں ۔ شکریہ ۔
مزید اپڈیٹس کے لئے ہمارے واٹس ایپ چینل کو ضرور فالو کریں
https://whatsapp.com/channel/0029Vb0Aaif4o7qSPFms4g1M

