مجاہدہ میں اعتدال ملحوظ رکھے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ خواجہ نقشبند رحمہ اللہ نے اپنے مریدوں سے فرمایا کہ صحابہ رضی اللہ عنہم جَو کی روٹی بلا چھنی ہوئی پھونک مار کر کھایا کرتے تھے ، اس پر عمل کرنا چاہیے۔ چنانچہ سب نے ایسا ہی کیا لیکن چونکہ عادت اس قسم کی روٹی کھانے کی کسی کی نہیں تھی ، شکم میں سب کے درد اٹھا ۔ خواجہ نقشبند رحمہ اللہ نے اس پر فرمایا کہ بھائی ہم لوگ ضعیف ہیں ، ان لوگوں کی ہمسری کرنا سوء ادب ہے ، ہم لوگوں کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا ، اس سے تکلیف ہوئی ۔ ہم لوگوں کو چاہیے کہ اسی طرح کی(پہلی جیسی) روٹی کھایا کریں۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۳۲۶)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

