لین دین کا صحیح اور مناسب طریقہ
ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ اگر کسی عزیز کے ساتھ احسان و سلوک کرنا ہو، کچھ دینا ہو تو اگر رسم کی صورت سے نہ ہو تو مضائقہ نہیں اور تقریبات کے موقع پر نہ دے، وقت ٹال کر دے جب کہ توقع بھی نہ رہے۔ بلا توقع کے اگر دو روپیہ بھی ملتے ہیں تو بہت خوشی ہوتی ہے اور محبت بڑھتی ہے ، صمیمِ قلب (دل کہ گہرائی) سے مسرت ہوتی ہے، طبیعت اندر سے کھل جاتی ہے، اور اگر رسم کے طور پر دیا تو صرف انتظار کی تکلیف ختم ہوگئی، گویا عذاب سے نجات ہوئی، دوزخ سے نجات ہوئی لیکن جنت نہ ملی یعنی بدنامی اور ملامت کا ڈر نہ رہا لیکن خوشی نہ ہوئی۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

