شیخ سے مناسبت کی ایک علامت
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ میںتعظیم کو پسند نہیں کرتا البتہ محبت سے جی خوش ہوتا ہے مگر وہ بھی ضروری نہیں بلکہ مناسبت ضروری ہے اور علامت مناسبت کی یہ ہے کہ شیخ کی کسی بات پر کوئی اعتراض بدرجہ انقباض نہ ہو اور اسے یہ تردد بھی نہ ہو کہ ایسی حالت میں اس سے تعلق رکھوں یا نہ رکھوں ۔ اگر اس شان کا اعتراض پیدا ہو تو کسی اور سے تعلق پیدا کرلے، اس لیے کہ جب شیخ کی طرف سے کھٹک ہے تو نفع ہرگز نہ ہوگا ، ہر وقت کھٹک حجاب رہے گا اور مناسبت نفع کے لیے اصل شرط ہے اور اس کا یہ مطلب نہیں کہ ناجائز امر کو شیخ کے لیے جائز سمجھے بلکہ باوجود ناجائز سمجھنے کے اعتراض و تردد بقید مذکور نہ ہو۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۳۱۹)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

