دُنیا سے بے رغبتی کا حیرت انگیز واقعہ
ایک بزرگ کے پاس کسی امیر نے ایک بیش قیمت موتی ہدیہ بھیجا۔۔۔ خادم نے پیش کیا تو اس اللہ والے نے کہا:الحمدللہ! اور حکم دیا کہ اس کو رکھ لو۔۔۔ خادم نے رکھ لیا۔۔۔ اتفاق سے وہ موتی چوری ہوگیا۔۔۔ خادم نے یہ واقعہ بزرگ کو عرض کیا کہ حضرت !وہ موتی چوری ہوگیا ہے۔۔۔ بزرگ نے کہا: الحمدللہ! خادم کو بڑا تعجب ہوا اس نے دوسرے وقت پوچھا کہ حضرت ! مجھے بڑی حیرت ہوئی کہ جب آپ کی خدمت میں موتی آیا۔۔۔ اس وقت بھی الحمدللہ فرمایا اور ضائع ہونے کی خبر معلوم ہونے پر بھی یہی الحمدللہ فرمایا، اس میں کیا راز ہے؟
فرمایا میں نے نہ آنے پر الحمدللہ کہا نہ جانے پر بلکہ جس وقت وہ موتی میرے پاس آیا تھا ۔۔۔میں نے اپنے دل پر غور کیا کہ اس کے آنے پر خوشی ہوئی یا نہیں! تو الحمدللہ غور کرنے پر پتا چلا کہ خوشی نہ ہوئی تھی ۔۔۔اس پر میں نے کہا الحمدللہ! اسی طرح گم ہو جانے پر میں نے پھر دل پر غور کیا کہ اس کے جانے پر کوئی افسوس اور دُکھ ہوا یا نہیں۔۔۔ الحمدللہ مجھے کوئی رنج محسوس نہ ہوا تو اس پر میں نے الحمدللہ کہا۔۔۔ یہ تھی ہمارے بڑوں کی دُنیا سے بے غرضی۔۔۔ اسی کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ نے دُنیا اور دُنیاداروں کو ان کا غلام بنادیا تھا۔۔۔ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دُنیا کی اندھی محبت سے بچنے کی توفیق مرحمت فرمائیں۔۔۔ آمین ثم آمین
قابل غور: یہ کیسا دور ہے ۔۔۔۔کہ یہاں کوئی اپنے دُکھوں سے اتنا دُکھی نہیں۔۔۔ جتنا دوسروں کے سکھ سے دُکھی ہوتا ہے۔۔۔
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

