خزانہ … موت کا سبب

خزانہ … موت کا سبب

ایک بادشاہ اپنے خزانہ کا معائنہ کرنے گیا تو چوکیدار نے لاعلمی کے طور پر دروازہ بند کردیا۔ اب بادشاہ معائنہ کے بعد باہر نکلنے کیلئے دروازہ پر آیا تو دروازہ بند پایا ۔ اب وہاں خزانوںکے ڈھیر رکھے ہیں لیکن اس کی بھوک پیاس دور کرنے کے قابل نہیں۔ بالآخر اتنے خزانوں کے درمیان بھوک کی شدت سے نڈھال ہوکر مر گیا اور کئی دنوں کے بعد جب خزانہ کھولا گیا تو معلوم ہوا کہ بادشاہ خزانہ ہی میں رہ گیا تھا۔
یہی حقیقت ہے دنیا اور اس کے سازو سامان کی۔ اس لئے ہر بندہ ہر وقت ہر حالت میں حالت آزمائش میں ہے کبھی اللہ تعالیٰ دیکر آزماتے ہیں اور کبھی محروم کرکے آزماتے ہیں اور کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ دنیاوی سازو سامان سامنے ہے۔ لیکن بندہ ایسا عاجز آجاتا ہے کہ اس مال سے مستفید نہیں ہوسکتا اور یہی مال بندہ کی ہلاکت کا ذریعہ بنتا ہے جیسا کہ درج بالا واقعہ سے معلوم ہوتا ہے۔

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more