حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا قول

حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا قول (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔

ارشاد فرمایا کہ یہ بات میں نے اپنے حضرت ڈاکٹر عبدالحئی عارفی قدس اللہ تعالیٰ سرہ ہی سے سنی ، کسی کتاب میں نہیں دیکھی۔

حضرت عارفی قدس اللہ تعالیٰ سرہ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کاقول نقل فرمایا کرتے تھے کہ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جو شخص نماز کے بعد دو کلمے کہہ لیتا ہے تو شیطان کہتا ہے کہ اس نے میری کمر توڑ دی۔ وہ دو کلمے کون سے ہیں ؟ الحمدللہ اور استغفراللہ ۔ جو شخص یہ دو کلمے کہہ لے تو شیطان کہتا ہے کہ اس نے میری کمر توڑ دی یعنی میرے بہکانے کے جو راستے ہو سکتے تھے وہ ان دو کلموں نے بند کر دیئے۔۔(درسِ شعب الایمان، جلد ۳، صفحہ ۶۲)۔

شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔
https://readngrow.online/category/mufti-taqi-usmani-words/

یہ ملفوظات حضرت ڈاکٹر فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔

 

 

 

Most Viewed Posts

Latest Posts

اَسلاف میں تقلیدِ معین عام تھی

اَسلاف میں تقلیدِ معین عام تھی چنانچہ سلف سے لے کر خلف تک اختلافی مسائل میں ایسے ہی جامع افراد کی تقلیدِ معین بطور دستور العمل کے شائع ذائع رہی ہے اور قرنِ صحابہ ہی سے اس کا وجود شروع ہوگیا تھا۔ مثلاً حدیث حذیفہ میں جس کو ترمذی نے روایت کیا ہے، ارشادِ نبوی ہے:انی...

read more

اَسلاف بیزاری ، عدمِ تقلید یا ایک وقت ایک سے زیادہ آئمہ کی تقلید کرلینے کے چند مفاسد

اَسلاف بیزاری ، عدمِ تقلید یا ایک وقت ایک سے زیادہ آئمہ کی تقلید کرلینے کے چند مفاسد حکیم الاسلام قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ اپنے رسالہ ’’اجتہاد و تقلید‘‘ کے آخر میں تحریر فرماتے ہیں:۔۔۔۔۔ساتھ ہی اس پر غور کیجئے کہ اس ہرجائی پن اور نقیضین میں دائر رہنے کی عادت کا...

read more

سبع سنابل سے ماخوذاربعۃ انہار

سبع سنابل سے ماخوذاربعۃ انہار غور کیا جائے تو شرعی اصطلاح میں ان ساتوں سنابل کا خلاصہ چار ارکان:۔۔ 1ایمان 2اسلام 3احسان 4 اور اعلاء کلمۃ اللہ ہیںجو حقیقتاً انہارِ اربعہ ہیں۔ ’’نہران ظاہران و نہران باطنان‘‘ ایمان و احسان باطنی نہریں ہیں اور اسلام و اعلاء کلمۃ اللہ...

read more