جب زہر بے اثر ہوگئی

جب زہر بے اثر ہوگئی

حضرت خالد بن ولید رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے ایک مرتبہ شام کے ایک قلعے کا محاصرہ کیا ہوا تھا ۔۔۔۔ قلعہ کے لوگ محاصرہ سے تنگ آگئے تھے ۔۔۔۔ وہ چاہتے تھے کہ صلح ہوجائے ۔۔۔۔
لہٰذا ان لوگوں نے قلعے کے سردار کو حضرت خالدبن ولید رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کے پاس صلح کی بات چیت کے لئے بھیجا ۔۔۔۔ چنانچہ ان کا سردار حضرت خالد بن ولید رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی خدمت میں آیا ۔۔۔۔ حضرت خالد بن ولید رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں چھوٹی سی شیشی ہے ۔۔۔۔ حضرت خالد بن ولید رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے اس سے پوچھا کہ یہ شیشی میں کیا ہے اور کیوں لے کر آئے ہو؟
اس نے جواب دیا کہ اس شیشی میں زہر بھرا ہوا ہے اور یہ سوچ کر آیا ہوں کہ اگر آپ سے صلح کی بات چیت کامیاب ہوگئی تو ٹھیک ۔۔۔۔ اور اگر بات چیت ناکام ہوگئی اور صلح نہ ہوسکی تو ناکامی کا منہ لے کر اپنی قوم کے پاس واپس نہیں جائوں گا بلکہ یہ زہر پی کر خودکشی کرلوں گا ۔۔۔۔
تمام صحابہ کرام ؓ کا اصل کام تو لوگوں کو دین کی دعوت دینا ہوتا تھا ۔۔۔۔ اس لئے حضرت خالد بن ولید رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے سوچا کہ اس کو اس وقت دین کی دعوت دینے کا اچھا موقع ہے ۔۔۔۔ چنانچہ انہوں نے اس سردار سے پوچھا: کیا تمہیں اس زہر پر اتنا بھروسہ ہے کہ جیسے ہی تم یہ زہر پیوگے تو فوراً موت واقع ہوجائے گی؟
اس سردار نے جواب دیا کہ ہاں مجھے اس پر بھروسہ ہے ۔۔۔۔ اس لئے کہ یہ ایسا سخت زہر ہے کہ اس کے بارے میں معالجین کا کہنا یہ ہے کہ آج تک کوئی شخص اس زہر کا ذائقہ نہیں بتا سکا ۔۔۔۔ کیونکہ جیسے ہی کوئی شخص یہ زہر کھاتا ہے تو فوراً اس کی موت واقع ہوجاتی ہے ۔۔۔۔ اس کو اتنی مہلت نہیں ملتی کہ وہ اس کا ذائقہ بتاسکے ۔۔۔۔ اس وجہ سے مجھے یقین ہے کہ اگر میں اس کو پی لوں گا تو فوراً مرجائوں گا ۔۔۔۔
حضرت خالد بن ولید رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے اس سردار سے کہا کہ یہ زہر کی شیشی جس پر تمہیں اتنا یقین ہے ۔۔۔۔ یہ ذرا مجھے دو ۔۔۔۔ اس نے وہ شیشی آپ کو دے دی ۔۔۔۔ آپ نے وہ شیشی اپنے ہاتھ میں لی اور پھر فرمایا کہ اس کائنات کی کسی چیز میں کوئی تاثیر نہیں جب تک اﷲ تعالیٰ اس کے اندر اثر نہ پیدا فرمادیں ۔۔۔۔ میں اﷲ کا نام لے کر اور یہ دعا پڑھ کر بسم اﷲ الذی لا یضر مع اسمہ شئی فی الارض ولا فی السمآء وہو السمیع العلیم (اس اﷲ تعالیٰ کے نام کے ساتھ جس کے نام کے ساتھ کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی ۔۔۔۔ نہ آسمان میں اور نہ زمین میں ۔۔۔۔ وہی سننے اور جاننے والا ہے) میں اس زہر کو پیتا ہوں ۔۔۔۔ آپ دیکھنا کہ مجھے موت آتی ہے یا نہیں ۔۔۔۔ اس سردار نے کہا کہ جناب! یہ آپ اپنے اوپر ظلم کررہے ہیں ۔۔۔۔ یہ زہر تو اتنا سخت ہے کہ اگر انسان تھوڑا سا بھی منہ میں ڈال لے تو ختم ہوجاتا ہے اور آپ نے پوری شیشی پینے کا ارادہ کرلیا ۔۔۔۔ حضرت خالد بن ولید رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے فرمایا! ان شاء اﷲ مجھے کچھ نہیں ہوگا ۔۔۔۔ چنانچہ دعا پڑھ کر وہ زہر کی پوری شیشی پی گئے ۔۔۔۔ اﷲ تعالیٰ کو اپنی قدرت کا کرشمہ دکھانا تھا ۔۔۔۔ اس سردار نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ حضرت خالد بن ولید رضی اﷲ تعالیٰ عنہ پوری شیشی پی گئے لیکن ان پر موت کے کوئی آثار نظر نہیں ہوئے ۔۔۔۔ وہ سردار یہ کرشمہ دیکھ کر مسلمان ہوگیا ۔۔۔۔ (اصلاحی خطبات ج ۱۰)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more