ایمانی قوت کا عجیب واقعہ

ایمانی قوت کا عجیب واقعہ

سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ سردار ہوئے تو عامر بن قیس رضی اللہ عنہ پہاڑوں پر چلے گئے اور وہاں بیٹھ کر کلام اللہ پڑھنے لگے۔۔۔۔ ناگاہ شام ہو گئی ایک نصرانی عابد آیا اور کہا تو کون ہے؟کہا مسافر ہوں۔۔۔۔ بولا۔۔۔ رات کو میرے پاس رہ ۔۔۔۔ورنہ تم زندہ نہ بچو گے۔۔۔۔ کیونکہ یہ جنگل شیر سانپوں کا ہے تم کو پھاڑ کھائیں گے۔۔۔۔ فرمایا: خلاف مذہب کے پاس میری گزر نہ ہو گی۔۔۔۔ نصرانی مجبور ہو کر چلا گیا آدھی رات ڈھلے چھت پر سے نصرانی عابد نے دیکھا تو حضرت عامر بن قیس رضی اللہ عنہ عبادت الٰہی میں مصروف ہیں اور ایک شیر۔۔۔۔ ان کے گرد پہرے دار کی طرح ٹہلتا ہے۔۔۔۔ جب نماز سے فارغ ہوئے تو شیر سے کہا تجھ کو کچھ کہنا ہو تو کہہ ۔۔۔۔ورنہ رخصت ہو۔۔۔۔ اور ناحق خلل انداز نہ ہو۔۔۔۔ شیر عاجزی سے دم ہلاتا چلا گیا۔۔۔۔ نصرانی عابد یہ حال دیکھ کر حیران ہو گیا اور جلد آ کر عامر کے قدم چومنے لگا۔۔۔۔اور کمال ادب سے عرض کیا کہ آپ کون ہیں اور کیا مذہب رکھتے ہیں؟ ۔۔۔۔کہا میں ایک غریب گنہگار مسلمان ہوں کہ شہر میں رہنے کے قابل نہ تھا اس واسطے نکل آیا۔۔۔۔ نصرانی نے کہا اللہ اکبر! جب غریب گنہگار اس مذہب کے ایسے صاحب کرامت ہیں تو واللہ نیک کس درجہ کے ہوں گے۔۔۔۔ پس اسی وقت مسلمان ہو گیا۔۔۔۔ (کلید بشت)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more