اپریل فول کی دردناک حقیقت اور تباہ کاریاں

اپریل فول کی دردناک حقیقت اور تباہ کاریاں

جب ہم اپریل فول کا ذکر کرتے ہیں، تو اکثر لوگوں کے ذہن میں صرف ہنسی مذاق آتا ہے۔ لیکن جب ہم اس دن کے کچھ حقیقی واقعات کا جائزہ لیتے ہیں تو یہ ہنسی فوراً سنجیدگی میں بدل جاتی ہے۔
اپریل فول کی تباہ کاریاں ایک ایسی سچائی ہیں جسے جان بوجھ کر نظرانداز کیا جاتا ہے۔
یہ مضمون ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ایک بے ضرر سمجھا جانے والا مذاق کس طرح کسی کی جان، جذبات یا اعتماد کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔

بظاہر معصوم روایت، مگر۔

عام طور پر اپریل فول کو “معصوم جھوٹ” کا دن سمجھا جاتا ہے۔ لوگ کہتے ہیں:۔

۔”ہم تو بس مذاق کر رہے تھے”۔

۔”ذرا ہنسنے ہنسانے کے لیے کیا تھا”۔

۔”اس میں کیا برائی ہے؟”۔

مگر کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ یہ مذاق حد سے تجاوز کر جاتا ہے اور ناقابلِ تلافی نقصان سامنے آجاتے ہیں۔

کچھ دردناک واقعات:۔

۔ ماں کو بیٹے کی جھوٹی موت کی خبر

ایک لڑکے نے اپریل فول پر اپنی والدہ کو فون کر کے کہا:۔
۔امی، میرا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے، میں بچ نہیں سکوں گا…”۔
ماں کا یہ اکلوتا بیٹا اور اکلوتا سہارا تھا ۔ دل کی مریضہ اس ماں کو جب یہ خبر ملی تو وہ برداشت نہ کرسکی ۔ اور فوراً دل کی تکلیف میں مبتلاہوگئی ۔ جیسے کیسے کرکے انکو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

جب کچھ دیر بعد بیٹے کو کال کی گئی کہ تمہاری ماں ہسپتال میں ہے تو وہ بھی اسکو جھوٹ سمجھنے لگا کیونکہ اُس نے خود بھی جھوٹ بولا تھا ۔ نتیجتاً ایسا ہوا کہ اُسکی ماں کا اُسی دن ہارٹ اٹیک سے انتقال ہوگیا ۔

اب یہ بیٹا بیچارہ اپنی ماں کی میت پر رورہا تھا اور روتے روتے کہہ رہا تھا کہ ماں ! میں نے تو مذاق کیا تھا ۔۔۔ مگر اب کیا فائدہ ؟۔ یعنی یہ ہے اپریل فول کی دردناک حقیقت اور تباہ کاریاں
۔❖ دوستوں کا مذاق، موت کی حقیقت

کالج کے چند لڑکوں نے اپنے دوست سے اپریل فول پر مذاق کرتے ہوئے “پھانسی لگانے” کا ڈرامہ کیا۔
اتفاق سے رسی کی گرفت سخت ہو گئی، لڑکا سانس نہیں لے سکا، اور دم توڑ گیا۔
سب دوست سہم گئے – تفریح کی جگہ موت چھا گئی۔ اور قتل کا مقدمہ چل پڑا ۔ سوچئے کیا فائدہ حاصل ہوا؟۔ یہ ہے اپریل فول کی دردناک حقیقت اور تباہ کاریاں

۔ جعلی بم کی اطلاع، پولیس کا کریک ڈاؤن

ایک نوجوان نے اپریل فول پر پولیس کو اطلاع دی کہ فلاں جگہ بم رکھا ہے۔
پولیس نے پورا علاقہ گھیر لیا، تلاشی لی، لوگوں میں خوف پھیل گیا۔
بعد میں معلوم ہوا، “صرف مذاق تھا!”۔
نتیجہ: نوجوان پر مقدمہ، جرمانہ، اور جیل۔

۔ شیروں کو نہلانے کا دن

1698ء میں اپریل فول کے دن، لوگوں کو ایک جھوٹے مگر بہت چالاک طریقے سے دھوکہ دیا گیا۔ لندن کے مشہور “ٹاور آف لندن” کے لیے دعوت نامے بھیجے گئے، جن میں لکھا تھا کہ یکم اپریل کو “شیروں کو غسل دینے کی سالانہ تقریب” منعقد ہو رہی ہے۔ عوام کو ہدایت دی گئی کہ وہ “وائٹ ٹاور” کے ایک مخصوص دروازے سے داخل ہوں — جو دراصل موجود ہی نہیں تھا۔

اس وقت واقعی ٹاور آف لندن میں جنگلی جانور (جیسے شیر، چیتے، حتیٰ کہ قطبی ریچھ) رکھے جاتے تھے، جس وجہ سے یہ دھوکہ قابل یقین لگتا تھا۔ لوگ بڑی تعداد میں وہاں پہنچے، مگر ظاہر ہے کوئی شیر نہیں نہلایا گیا — یہ سب صرف ایک اپریل فول مذاق تھا۔

یہ واقعہ اتنا مشہور ہوا کہ اگلی صدیوں میں بھی اسے دہرایا جاتا رہا۔ 19ویں صدی میں بھی ایسے جعلی دعوت نامے شائع ہوئے اور لوگ ہر بار بے وقوف بنائے گئے۔ یہاں تک کہ کچھ دعوت نامے آج بھی برٹش میوزیم میں محفوظ ہیں۔ حوالہ

۔ اسپیگھٹی کے درخت کا عجیب نمونہ:۔

​1957ء میں، بی بی سی کے معروف پروگرام “پینوراما” نے یکم اپریل (اپریل فول) کے موقع پر ایک تین منٹ کی رپورٹ نشر کی جس میں دکھایا گیا کہ سوئٹزرلینڈ کے علاقے ٹسینو میں ایک خاندان درختوں سے اسپگیٹی کی کٹائی کر رہا ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ موسم سرما کی نرمی اور “اسپگیٹی ویول” نامی کیڑے کے خاتمے کی وجہ سے اس سال اسپگیٹی کی فصل بہت اچھی رہی ہے۔ اس وقت برطانیہ میں اسپگیٹی ایک غیر معمولی اور کم معروف غذا تھی، اور بہت سے ناظرین اس سے ناواقف تھے کہ اسپگیٹی گندم کے آٹے اور پانی سے بنتی ہے۔ نتیجتاً، متعدد لوگوں نے بی بی سی سے رابطہ کیا تاکہ وہ اپنے اسپگیٹی کے درخت کیسے اگا سکتے ہیں اس بارے میں مشورہ حاصل کریں۔ بی بی سی نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ “اسپگیٹی کی ایک ٹہنی کو ٹماٹو سوس کے ڈبے میں رکھیں اور بہترین کی امید کریں۔” ​

اس مذاق کی تیاری کی ذمہ داری آسٹریا سے تعلق رکھنے والے کیمرہ مین چارلس ڈی جےگر پر تھی، جنہوں نے سوئٹزرلینڈ کے علاقے کاسٹگنولا میں فلم بندی کی۔ انہوں نے مقامی خواتین کو سوئس روایتی لباس میں ملبوس کر کے اسپگیٹی کی کٹائی کرتے ہوئے دکھایا۔ اس رپورٹ کو معروف نشریاتی شخصیت رچرڈ ڈمبلبی کی سنجیدہ آواز میں پیش کیا گیا، جس کی وجہ سے یہ مزید مستند محسوس ہوئی۔ یہ مذاق اس قدر مؤثر تھا کہ بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل سر ایان جیکب بھی ابتدا میں اس سے دھوکہ کھا گئے۔ ​

اسکا مظاہرہ آپ اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں :۔

۔ تشہیری مہم کے لئے اپریل فول:۔

​یکم اپریل 1996ء کو، ٹاکو بیل نے سات بڑے امریکی اخبارات میں مکمل صفحے کے اشتہارات شائع کیے، جن میں اعلان کیا گیا کہ کمپنی نے قومی قرض کو کم کرنے میں مدد کے لیے “لبرٹی بیل” خرید لی ہے اور اس کا نام تبدیل کرکے “ٹاکو لبرٹی بیل” رکھ دیا ہے۔ اس اشتہار میں مزید کہا گیا تھا کہ گھنٹی عوام کے لیے قابل رسائی رہے گی اور امید ظاہر کی گئی تھی کہ دیگر کمپنیاں بھی اسی طرح کے اقدامات کریں گی۔ حوالہ

اس اعلان کے بعد، نیشنل پارک سروس اور ٹاکو بیل کے صدر دفاتر کو ہزاروں پریشان شہریوں کی کالز موصول ہوئیں جو اس خبر سے حیران اور ناراض تھے۔ بعد ازاں، اسی دن دوپہر کو، ٹاکو بیل نے ایک اور پریس ریلیز جاری کی جس میں اس خبر کو اپریل فول کا مذاق قرار دیا گیا اور اعلان کیا کہ وہ لبرٹی بیل کی دیکھ بھال کے لیے $50,000 کا عطیہ دیں گے۔ ​

کیا یہ واقعی تفریح ہے؟

اگر کوئی آپ کو جھوٹی خبر دے
۔آپ کی نوکری ختم ہو گئی!”۔
یا
۔آپ کے عزیز کا انتقال ہو گیا!”۔
اور بعد میں کہے:۔
۔“April Fool!”۔
تو کیا آپ ہنسیں گے؟
یقیناً نہیں!
تو پھر دوسروں کے ساتھ ایسا کیوں کریں؟

اوپر کے واقعات میں اگرچہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت یہ کام کئے گئے مگر اتنے بڑے پیمانے پر جھوٹ بولنا اور دھوکہ دینا کسی صورت بھی جائز نہ ہونا چاہئے کیونکہ اس دن پھر پوری عوام میں اک خوف اور پریشانی کا عالم ہوگا کہ نجانے کون کس بات پر جھوٹ بول دے اور ہم کو بیوقوف بنا دے ۔


اپریل فول سے متعلق مضامین اور دیگر علمی تحریرات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ یاد رکھیں
https://readngrow.online/
اور اس ویب سائٹ پر جب بھی کوئی نئی چیز شامل کی جاتی ہے تو اُسکی پوسٹ اس واٹس ایپ چینل پر شئیر ہوتی ہے ۔ یہ واٹس ایپ چینل ضرور فالو کرلیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029Vb0Aaif4o7qSPFms4g1M
شکریہ

Most Viewed Posts

Latest Posts

اپریل فول منانے کا عمومی طریقہ

اپریل فول منانے کا عمومی طریقہ یکم اپریل کو لوگ اپنے دوستوں، عزیزوں، ساتھیوں یا اجنبیوں کے ساتھ جھوٹا مذاق کرتے ہیں۔عام طور پر یہ "معصوم" جھوٹ ہوتے ہیں، جیسے: فرضی حادثے یا بیماری کی خبر دینا، کوئی خوشخبری دے کر بعد میں انکار کرنا، کسی کی چیز چھپا کر اسے الجھانا وغیرہ...

read more

اپریل فول کی تاریخ

اپریل فول ایک ایسی روایت ہے جو آج کل بظاہر تفریح کے لیے منائی جاتی ہے، مگر اس کی جڑیں ماضی میں پیوست ہیں۔ اس مضمون میں ہم جائزہ لیں گے کہ اپریل فول کی تاریخ کیا ہے؟ یہ روایت کہاں سے شروع ہوئی، اس کا پس منظر کیا ہے اور وقت کے ساتھ یہ کس طرح دنیا بھر میں پھیلی؟ ۔

read more

اپریل فول کیا ہے؟۔

دنیا بھر میں یکم اپریل کو “اپریل فول” کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس دن لوگ ایک دوسرے سے جھوٹ بول کر یا کسی دھوکے سے بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور اسے ایک تفریح سمجھا جاتا ہے۔

read more